وزیراعظم عمران خان کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران کے نام سامنے لانیکا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران کے نام عوام کے سامنے ظاہر کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر مستحق افراد اور سرکاری افسران کے مستفید ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف سرکاری افسران کے نام عوام کے سامنے لانے کا حکم دیا ہے بلکہ سخت کاروائی کا حکم بھی دیدیا ہے

حکومت نے بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ غریبوں کا حق لوٹنے والوں ایسے لوگوں کو چھوٹ نہیں دے سکتے، لوٹ مار کرنے والوں کے نام قوم کے سامنے لائے جائیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>