‘مریم نواز کہتی ہیں والد کی تیمار داری کرنی ہے، کیا ریسٹورنٹ میں ہوتی ہے تیمارداری؟’

نواز شریف کی تصویر پر بہت سے خدشات ہیں ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد

 

چھ ہفتوں میں نواز شریف کا کوئی علاج نہیں ہوا، کس بنیاد پر توسیع دی جائے: ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر رخصت دی گئی تھی مگر چھ ہفتوں کے دوران نہ ہی انکا علاج ہوا ہے اور نہ ہی کوئی نئی رپورٹ جمع کروائی گئی ہے

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، اب کس بنیاد پر رخصت میں توسیع کی جائے،

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کہا نواز شریف کی تصویر پر بہت سے خدشات ہیں، ان کو علاج کیلئے 6 ہفتے کی ضمانت دی گئی، نواز شریف کو دی گئی رعایت 25 دسمبر کو ختم ہوگئی، 27 دسمبر کو نواز شریف کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ بھجوائی، رپورٹ کی بنیاد پر میڈیکل بورڈ کا اجلاس طلب کیا گیا، فیصلہ ہوا میڈیکل رپورٹ نامکمل ہے اور کوئی نئی بات نہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا نواز شریف کے معالج کی جانب سے خط لکھا گیا، خط میں نواز شریف کی پرانی بیماریوں کی تفصیلات بتائی گئیں، رپورٹس میں جن بیماریوں کا ذکر ہے ہم پہلے سے جانتے ہیں، تصویر دیکھنے کے بعد ڈاکٹر عدنان کو فون کیا، ان سے پوچھا کیا نواز شریف کا گھومنا ان کے علاج کا حصہ ہے ؟ ہمیں نواز شریف کے علاج سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔

یاد رہے کہ چند دن قبل نواز شریف کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے دیکھے گئے تھے، انکے ساتھ شہباز شریف اور اسحاق ڈار بھی دیکھے جا سکتے ہیں


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >