کیا واقعی طلاق ہو گئی؟ احسن خان کے سوال پر بشری انصاری نے سچ بتا دیا

مسائل صرف شادی شدہ اداکاروں کے ساتھ ہی نہیں ہوتے کوئی بھی بندہ مسائل کا شکار ہو سکتا ہے، بشری انصاری

مسائل صرف شادی شدہ اداکاروں کے ساتھ ہی نہیں ہوتے کوئی بھی بندہ مسائل کا شکار ہو سکتا ہے، بشری انصاری

معروف اداکارہ بشری انصاری نے اپنی طلاق کے بارے میں خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی نے اس پر بات کرنے سے نہیں روکا،

انہوں نے نجی چینل پر احسن خان کے سوال کے جواب میں کہا کہ انکی طلاق کو بہت عرصہ ہوگیا ہے، لیکن انہوں نے کبھی اس پر کھل کر بات نہیں کی،انہوں نے کہا کہ جب بھی شوبز میں کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے سب افسردہ ہو جاتے ہیں،

Mira and Bushra Ansari
بشری انصاری اپنی بیٹی میرا انصاری کے ساتھ

بشری انصاری کا کہنا تھا کہ دراصل اس بات کو بہت سال ہوگئے۔ بشریٰ انصاری نے تمام سینئر اداکاروں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں اور جب کسی کے ساتھ کوئی بات ہوجاتی ہے تو یہ تمام لوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔

اداکارہ نے بہت سی فنکار جوڑیوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ لوگ الگ ہوئے تو لوگوں کے دل ٹوٹ گئے ، حالانکہ کسی نے بھی کسی کو برا نہیں کہا کہ الگ ہونے میں مرد کا قصور ہے یا خاتون زیادہ قصوروار ہے کیونکہ کسی کو پتہ بھی نہیں ہوتا کہ کسی کی نجی زندگی میں کیا مسائل چل رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مسائل سب کی زندگی میں ہوتے ہیں لہذٰا مجھے ایسا لگا کہ اپنی نجی زندگی کی اس بات کو عوام کے ساتھ شیئر کرنا یا لوگوں کو بتانا ضروری نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نےپروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جن سے ان کی دو بیٹیاں ناریمن اور میرا انصاری ہیں تاہم دونوں ہی شوبز سے وابستہ نہیں ہیں


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>