میری ہیروئین کو دوسرے درجے کی عورت لکھنے والا احمق آدمی ہے ۔ خلیل الرحمن قمر

خلیل الرحمٰن قمر ایکسپریس ٹریبیون کے صحافی پر برس پڑے

کسی کو دوسرے درجے کی عورت نہیں کہا، افواہوں کی تردید کرتا ہوں، اپنی زندگی سے خوش ہوں دوسری شادی نہیں کی، خلیل الرحمن قمر

کچھ عرصہ قبل یہ افواہ گرم ہوئی تھی کہ معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے اپنی فلم قاف کنگنا کی اداکارہ ایشال فیاض کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہے
تاہم دونوں جانب سے اس بات کی تردید کی گئی،

 

تاہم اب ایک اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے ایشل فیاض کو ‘دوسرے درجے کی عورت’ کہا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

 

Khalil ur rehman Qamar - Eshaal Fayyaz
ایکسپریس ٹریبیوں کی سٹوری کا سکرین شاٹ

خبر کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ ‘میں ان تمام افواہوں کی تردید کرتا ہوں، میں اپنی زندگی سے بےحد خوش اور مطمئن ہوں اور لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ میرا نام ایسی دوسرے درجے کی عورت کے ساتھ نہ جوڑیں’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اس لیے میں عوام سے درخواست کروں گا کہ اس قسم کی خبروں پر یقین نہ کریں، میرے پاس یہ سب مسئلے حل کرنے کا وقت نہیں’۔

دوسری جانب خلیل الرحمٰن قمر نے فیس بک پر اپنے آفیشل فین اکاؤنٹ پر ایکسپریس ٹریبیون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

وہ ایک بیوقوف انسان ہے

اپنی پوسٹ میں مصنف نے لکھا کہ ‘ایکسپریس ٹریبیون کی کہانی جس شخص نے تحریر کی وہ ایک بیوقوف انسان ہے جو میری فلم کاف کنگنا کی ہیروئن کی تذلیل کرنا چاہتا ہے، اس نے میرا نام دے کر اسے دو ٹکے کی لڑکی لکھا ہے، لیکن یہ بے بیناد خبر ہے

The News Given by Express Tribune made by a very stupid guy who wanted to insult Heroin of my film kaaf kangna quoting…

Posted by Khalil Ur Rehman Qamar on Monday, January 13, 2020

خلیل الرحمٰن نے مزید لکھا کہ ‘ایشل فیاض ایک محنتی لڑکی ہے، میں ہمیشہ اس کے کام سے متاثر ہوا ہوں، میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس کے بارے میں اس قسم کے بیانات دوں، اس شخص کو شرم آنی چاہیے جس نے یہ خبر بنائی’۔

یاد رہے خیال رہے کہ ‘کاف کنگنا’ گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں ایشل فیاض کے ہمراہ سمیع خان، عائشہ عمر، ساجد حسن اور فضا علی نے اہم کردار نبھائے۔

فلم کے لکھاری اور ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر تھے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >