کراچی میں ماہی گیروں نے 40 لاکھ روپے مالیت کی دو قیمتی مچھلیاں پکڑلیں

fishes

کراچی میں ماہی گیروں کی چاندی، قیمتی مچھلیاں پکڑنے میں کامیاب کراچی میں ابراہیم حیدر ی کے ماہی گیروں نے 40 لاکھ روپے مالیت کی دو قیمتی ترین مچھلیاں پکڑلیں،

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کی قسمت کھل گئی، مہنگی ترین تصور کی جانے والی "سوا” مچھلی سمندر میں شکار کے دوران ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی، جال میں پھنسنے والی ہیرا مچھلی کے علاوہ دو عدد ’’سُوا‘‘ مچھلیاں بھی شامل ہیں جن کی فی کس قیمت 20 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہی گیرقیمتی آبی حیات کے شکار پر خوشی کے عالم میں ڈانس کر رہے ہیں ۔ بعض مارے خوشی کے سمندر میں کود گئے سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ مچھلیاں ہاتھوں ہاتھ فروخت بھی ہوگئیں۔

ماحولیاتی قلم کار اور شجرکاری کو فروغ دینے والے سلیمان عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مچھلی کے مہنگا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ بالغ سوا کی جھلی سے سرجری کے دھاگے (ٹانکے) بنتے ہیں اور یہ دھاگے جسم کی اندرونی جراحی میں استعمال ہوتے ہیں۔ اسکی چربی طبی مقاصدکیلئے استعمال ہوتی ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>