قومی اسمبلی میں شہریارآفریدی اور رانا ثناء اللہ میں قرآن پاک اٹھانے کا مقابلہ

قومی اسمبلی میں رانا ثنا اللہ کا شہریار آفریدی کو قرآن پاک اٹھا کر قسم کھانے کا چیلنج ۔۔ شہریار آفریدی نے رانا ثناء اللہ کا چیلنج قبول کرتے ہوئے قرآن پاک اٹھالیا

شہریار آفریدی قرآن پاک پر قسم کھانے ہی لگے تھے کہ وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے شہریار آفریدی کو ایسا کرنے سے منع کیا اور قرآن پاک شہریار آفریدی کے ہاتھ سے لے لیا۔۔ اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا

رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر قسم کھاتے ہوئے کہا کہ میں قسم کھاکر کہتا ہوں کہ میں بے گناہ ہوں

اس پر معروف صحافی انعام اللہ خٹک نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے جلتی پر تیل لگانے کا کام کیا۔ قرآن پاک منگوا کر رانا ثناءاللہ اور شہریار آفریدی کے درمیان مقابلہ کروایا۔ خود ہنستا رہا۔ خواجہ، اگر ایسے ہی جھوٹ اور سچ کا موازنہ کرانا ہو تو اپنی حکومت میں عدالتوں کا خاتمہ کرتے۔ قرآن پاک مقدس کتاب ہے اس کو گندی سیاست کی نذر نہ کریں


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>