آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ ،وزیراعظم عمران خان کا آسٹریلوی ہم منصب کو خط

وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلوی ہم منصب اسکاٹ موریسن کو خط لکھ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں تعاون کی پیشکش کردی


وزیراعظم عمران خان نے آتشزدگی سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام کو آسٹریلیا کے لوگوں کے ساتھ ہمدردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلوی وزیراعظم کو کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے ، امید ہے آسٹریلوی عوام اس مشکل پر قابو پالیں گے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی اور چیلنجز کے بارے آگاہ کرتا آ رہا ہوں ، ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا مقابلہ کوئی ایک ملک نہیں کر سکتا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ یہ بحران پوری دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا مل کر مقابلہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا
کئی ماہ سے آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث لاکھوں ایکڑ جنگلات تباہ اور کروڑوں جانور لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنگلات میں لگنے والی آگ سے جہاں آسٹریلیا کے دیگر شہر متاثر ہوئے وہیں میلبرن بھی اس سے محفوظ نہ رہ سکا اور اس وقت وہاں آب و ہوا اس حد تک خراب ہو گئی ہے کہ اسے کائنات کے بدترین شہروں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>