نہیں جانتا رانا صاحب نے قرآن اٹھاتے ہوئے وضو بھی کیا تھا یا نہیں

وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا قومی اسمبلی میں رانا ثنااللہ کو آڑے ہاتھوں لینے کے بعد بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوسکا، پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر لفظی گولہ باری کردی،کہامعلوم نہیں ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے قرآن مجید اٹھاتے ہوئے وضو کیا بھی تھا یا نہیں؟میں نے اپنے کولیگز اور چیئرمین صاحب کے سامنے وضو کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں کہ نہ عمران خان نے اور نہ میں نے ان کے خلاف کوئی سازش کی نہ منصوبہ بنایا۔اگر جھوٹ بولوں تو ہم پر خدا کا قہر نازل ہو
انہوں نے کہا رانا ثنا اللہ کے خلاف ابھی کیس ختم نہیں ہواوہ ملزم ہیں۔18 جنوری کو کیس کی سماعت میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

اس سے قبل پارلیمنٹ میں بھی شہریار آفریدی اور رانا ثنااللہ میں شدید تلخ کلامی ہوئی اور رانا ثنااللہ نے شہریارآفریدی کو چیلنج کیا تھا کہ وہ بھی ان کی طرح قرآن پاک اٹھائیں جس پر شہریار آفریدی نے بھی قرآن اٹھالیا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>