نواز شریف نے ادائیگی کردی ہے ، این آر اوہوچکا ہے

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور نامور وکیل اعتراز احسن نے بڑا دعویٰ کردیا۔کہتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت اور مسلم لیگ ن میں مک مکا ہوگیا ہے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ کی صورت میں ادئیگی کردی ہے۔نواز شریف نے پیسے نہیں 80 یا84ایم این ایز کے ووٹ دیکر این آر او کیا ہے۔
دوسری جانب علما کونسل پاکستان کے چیئرمین علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی لیگی رہنما رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی جانب سے قرآن پاک اٹھانے کے معاملے پربھی بول پڑے۔انہوں نے سیاسی معاملات میں مذہب کو بیچ میں نہ لانے کی اپیل کردی ،کہاخدارا یہ سلسلہ بند کریں۔یہ بات پکی ہے کہ دونوں میں سے کوئی ایک جھوٹا ہے۔شریعت اسلام میں ہے کہ اگر کسی ایک کو پتا ہے کہ دوسرا جھوٹا ہے اور وہ جھوٹا حلف اٹھائے گااور وہ اس پر پردہ ڈال دے اور چپ رہے تو اللہ اسے اس کے بدلے میں اپنی رحمت سے نوازے گا۔ایک شخص سچا ہونے کے باوجود پیچھے ہٹ جائے تو اللہ کے نام اور قرآن مجید کی عظمت باقی رہے گی ایسا شخص دنیا و آخرت میں سرخرو ہوگا


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >