کم خرچ بالانشین۔۔ ٹویوٹا فارچونر ، پرانی قیمت میں نئی اور بہترین گاڑی

Cars Indus

کم خرچ بالا نشیں، ٹویوٹا فارچونر پرانی قیمت میں نئی اور بہترین گاڑی

مقامی مارکیٹ میں طلب کم اور قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹویوٹا انڈس موٹرز نے شہرت یافتہ لگژری گاڑی ٹویوٹا فارچونر کا نیا ویرئینٹ متعارف کروایا ہے

یہ ویرئینٹ پچھلے ماڈل سے سات لاکھ تک سستا ہے نئے ماڈل کو فارچونر جی کا نام دیا گیا ہے

پاکستان میں لکژری گاڑیوں کی بات کی جائے تو ٹویوٹا کمپنی کی ’فارچونر‘ اپنی صلاحیتوں کے باعث خاص اہمیت رکھتی ہے۔

کھیلوں کی افادیت سے متعلق بھی یہ گاڑی پاکستان میں کامیاب ہے۔ ٹویوٹا فارچونر میں فی الحال تین اقسام دستیاب ہیں جس میں سِگما 4 (4×4)، سِگما وی (2×4) اور سِگما جی (2×4) شامل ہیں۔

انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے حال ہی میں فارچونر لائن اَپ میں ’ٹویوٹا فارچونر جی ویرینٹ‘ متعارف کرائی ہے۔

پاکستان میں گاڑیوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے طلب میں نمایاں کمی بھی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مقامی خریداروں کےلیے فورچونر جی ویرینٹ کو پرانی قیمت 72 لاکھ 99 ہزار روپے میں متعارف کروایا گیا ہے۔

فارچونر جی ویرینٹ کے فیچرز فارچونر وی ویرینٹ سے بہت ملتے جلتے ہیں لیکن جی ویرینٹ میں چند اہم فیچرز شامل ہیں۔ جی ویرینٹ کا ماڈل وی ویرینٹ سے 7 لاکھ روپے سستا بھی ہے

اس ماڈل کے چند اہم فیچر درج ذیل ہیں

:بیرونی حصہ

بیرونی حصہ اور وہیل بیس تمام فارچونر ویرینٹ کے ایک جیسے ہیں۔ وی ویرینٹ کی طرح جی ویرینٹ میں بھی پاؤر بیک ڈور موجود نہیں ہے۔ جی ویرینٹ میں وی ویرینٹ کی طرح ایل ای ڈی پی ای ایس ہیڈ لیمپس نہیں ہے بلکہ اس میں بائی ہیلوجن پی ای ایس ہیڈ لیمپس نصب کیا گیا ہے۔ جی ویرینٹ میں رِم 17 انچ اور وی ویرینٹ میں رِم 18 انچ کا ہے جبکہ دونوں کے ڈیزائن بھی مختلف ہیں۔

اسکے اہم فیچرز میں ڈے ٹائم رننگ لیمپس (ڈی آر ایل)، ایل ای ڈی ٹیل لیمپ، ہائی ماؤنٹ اسٹاپ لیمپ، کروم فرنٹ گِرل، الیکٹرک اینڈ پاؤر سے کھلنے والے سائیڈ شیشے، کروم ڈور ہینڈلز، بلیک سائیڈ اسٹیپ، سلور ڈور بیلٹ مولڈنگ، مِڈ گارڈز اور ائر اسپاٹس شامل ہے

اندرونی حصہ

جی ویرینٹ کے اہم فیچرز میں پش اسٹارٹ، پاؤر ڈور لاک، اسمارٹ انٹری، الیومنیٹڈ انٹری سسٹم، شاپنگ، کوٹ لٹکانے کی جگہ، آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول، سائیڈ ڈیفروسٹ، کول اینڈ ہوٹ باکس، ریئر آرم ریسٹ، تین آلات کنیکٹر، لکڑی کے بنے اسٹیئرنگ وہیل، 8 انچ انفوٹینمینٹ ڈسپلے، 6 اسپیکرز اور شارک فن اینٹینا شامل ہیں

ٹویوٹا انڈس موٹرز کی انتظامیہ کو امید ہے کہ نیا ماڈل بہت جلد عوام میں مقبول ہوگا اور لوگ پہلے کی طرح ٹویوٹا فار چونر کو ترجیح دیں گے


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >