چینی کمپنی ٹاپ سن نے اپنی گاڑی زوٹی z100 پاکستان میں متعارف کروا دی

Zotye Z100 Hatchback

چینی کمپنی ٹاپ سن نے اپنی گاڑی زوٹی z100 متعارف کروا دی، جانئے گاڑی کی مکمل تفصیلات اس رپورٹ میں

چینی کمپنی ٹاپ سن نے زوٹی z100 کے نام سے پاکستان میں اپنی پہلی گاڑی متعارف کروا دی ہے لیکن یاد رہے کہ یہ گاڑی الیکٹرک نہیں ہے۔

چینی کمپنی نے فی الحال روایتی پیٹرول سے چلنے والی گاڑی ہی متعارف کروائی ہے اور کمپنی کا ڈیرہ غازیخان میں پلانٹ لگانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے

Z100

حال ہی میں متعارف کروائی گئی زوٹی z100 کی مکمل تفصیلات درج ذیل ہیں

بیرونی حصہ

گاڑی کی شیپ کافی سٹائلش ہے اور ہیڈ لائٹس بڑی ہیں جبکہ بمپر پر فوگ لائٹس لگانے کی آپشن بھی موجود ہے، گاڑی 14 انچ کے آلائے رم اور امپورٹڈ چائنیز ٹائرز کے ساتھ آتی ہے۔
گاڑی کے سائیڈ کے شیشے باڈی کلر کے ساتھ میچنگ ہیں تاہم دروازوں کے ہینڈل کالے رنگ میں آئے ہیں
گاڑی اب تک چار رنگوں میں دستیاب ہے جن میں سرخ سفید نیلا اور سلور رنگ موجود ہے
گاڑی کے سائیڈ مرر ایڈجسٹ ایبل ہیں
گاڑی میں ایک بہترین فیچر یہ دیا گیا ہے کہ اگر آپ انلاک کے بٹن کو زیادہ دی دبا کر رکھیں تو تمام شیشے خود با خود نیچے ہو جاتے ہیں اس فنکشن سے گرمیوں میں گاڑی جلدی ٹھنڈی کرنے میں مدد ملے گی

اندرونی حصہ

گاڑی کا اندرونی حصہ دو رنگوں کا امتزاج ہے جس میں براؤن اور بیج رنگ شامل ہے، دروازوں کے اندرونی ہینڈل کروم میں ہیں،
گاڑی کا سٹیئرنگ اور ونڈوز پاور ہیں، آر پی ایم اور مائلیج میٹر ڈیجیٹل ہیں جبکہ سپیڈو میٹر اینالاگ ہے
گاڑی میں کوئی انفوٹینمنٹ سسٹم موجود نہیں ہے یہ سسٹم اگلے ماڈل میں متعارف کرایا جائے گا، تاہم سادہ آڈیو سسٹم موجود ہے تاہم ٹول کٹ بہترین انداز میں سائیڈ پر فٹ کی گئی ہے

کارکردگی

گو کہ گاڑی ایک چھوٹے انجن میں آ رہی ہے تاہم اسکی پرفارمنس بہترین ہے، گاڑی کا اے سی بہترین کارکردگی دکھاتا ہے، اگر پیٹرول ایوریج کی بات کی جائے تو ایک لیٹر پیٹرول میں گاڑی شہر میں 18 کلومیٹر اور لانگ روٹ پر 22 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرتی ہے
اسکے ساتھ ساتھ ٹاپ سن موٹرز گاڑی کی دو سال یا 50 ہزار کلومیٹر کی وارّنٹی بھی دیتی ہے

حفاظتی اقدامات

بدقسمتی سے گاڑی میں کوئی جدید حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے، گاڑی میں نہ تو ایئر بیگ ہیں اور نہ ہی اے بی ایس بریکنگ سسٹم موجود ہے اور یہ دونوں سہولیات گاڑی کی مد مقابل کلٹس اور پکانٹو میں دستیاب ہے

ان تمام خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ گاڑی کی کامیابی یا ناکامی کا کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے یہ فیصلہ خرید دار نے ہی کرنا ہے کہ گاڑی اس کے لئے موزوں ہے یا نہیں


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>