پاکستان نے بجلی سے چلنے والا رکشہ تیار کرلیا

Sazgar Rickshaw

پاکستان میں ٹیکنالوجی میں بڑا انقلاب، پہلی دفعہ مقامی طور پر بجلی سے چلنے والا رکشا تیار کر لیا

رکشا قیمت میں سستا، ماحول دوست اور ایندھن کے بچاؤ کا بڑا ذریعہ بنے گا ۔ تفصیلات کے مطابق مطابق مقامی طور پر تیار کیے گئے پاکستان کے پہلے الیکٹرک رکشہ کی لانچنگ تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔

رکشا کی تقریب رونمائی میں تقریب رونمائی میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بھی شرکت کی، ملک امین اسلم نے انجنئیرز اور ماہرین کو مبارکباد دی اور انکے پروجیکٹ کی تعریف کی۔

Sazgar Rickshaw

اس موقع پر اپنے خطاب میں امین اسلم کا کہنا تھا کہ کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کا دارومدار اس کے خریدار کے مالی فائدے پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر اس رکشے سے خریدار کو فائدہ ہوگا تو ہم عام رکشوں کو بھی بجلی سے چلنے والا بنا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار کیے گئے، اِس رکشے سے نہ صرف ہمارا ایندھن بچے گا بلکہ یہ ہمارے ماحول کے لیے بھی بہت سازگار ثابت ہوگا۔

رکشہ بنانے والی کمپنی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہماری سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرے تو مزید رکشے بھی بنائے جاسکتے ہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>