ہیونڈائی موٹرز کی نشاط گروپ کے اشتراک سے پاکستان میں واپسی،نئی گاڑیوں کی تفصیلات منظرعام پر

ہیونڈائی موٹرزکی پاکستان واپسی، لگژری گاڑیوں کی تفصیلات منظر عام پر آگیئں


پاکستان کے معروف کاروباری گروپ نشاط گروپ اور جاپانی کمپنی کے باہمی تعاون سے پاکستان میں ہیونڈائی موٹرز کی جلد گاڑیوں کی فروخت شروع ہوجائے گی۔ہیونڈائی موٹرز 2004 کے بعد پاکستان میں اپنی پروڈکشن بند کرچکی ہے جس کے بعد پاکستان میں ان گاڑیوں کی فروخت رک گئی تھی۔
رواں ماہ ہیونڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ نے اعلان کیا کہ پاکستان میں ان کا پروڈکشن یونٹ مکمل طور پر تیار ہے اور جلد پاکستان میں ہیونڈائی کی گاڑیوں کی مقامی سطح پر پروڈکشن شروع ہوجائے گی۔ہیونڈائی موٹرز کا یہ پروڈکشن یونٹ ابتدائی مرحلے میں سالانہ 15000 گاڑیاں تیار کرے گا۔نشاط ہیونڈائی کے تعاون سے تیار کی گئی پہلی میڈ ان پاکستان پک اپ گاڑی "پورٹر ایچ -100” ایک کامیاب ماڈل ہے۔
ہیونڈائی پک اپ کے بعد پاکستان میں لگژری کاروں کی پروڈکشن کا بھی ارادہ رکھتا ہے جس سے پاکستان آٹو انڈسٹری کو پھلنے پھولنےمیں کافی مدد ملے گی۔نشاط ہیونڈائی پاکستان میں ٹکسن، ایلانٹرا اور سوناٹا جیسے کامیاب ماڈلز لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ہیونڈائی نے ان گاڑیوں کی تفصیلات بمعہ قیمت کے بھی جاری کردی ہیں۔
ہیونڈائی ٹکسن ایک161 ہارس پاور انجن کی 2000 سی سی پٹرول اور ڈیزل لگژری گاڑی پاکستان میں صرف 5820000 میں دستیاب ہوگی۔

ہیونڈائی ایلانٹری پریمیم کاروں کی طرز پر بنائی گئی خوبصورت سیڈان کار ہے جس میں 1600 سی سی انجن دیا گیا ہے اور یہ 147 ہارس پاور کی گاڑی ہے یہ پاکستان میں موجود اس طرز کی ٹیوٹا اور ہونڈا گاڑیوں سے انتہائی سستی صرف 30 لاکھ میں آپ کی ہوسکتی ہے۔

ہیونڈائی سوناٹا یہ پاکستان میں دستیاب گاڑیوں کی تیسری طرز کی پسنجر کار ہے جو انتہائی لگژری ہے ، یہ 2.5 اور 1.6 کے دو مختلف انجنوں میں دستیاب ہیں۔ پاکستان میں اس کا کونسا ماڈل دستیاب ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ اس گاڑی کی قیمت صرف 1799000  ہو گی

  • First of all , please correct your info . Hyundai is a Korean company not a Japanese brand . Second Nishat Hyundai will assemble here not manufacture as you said “Made in Pakistan” no car assembler company from last 40 years becomes manufacturer but deceived us & exploited us by selling substandard cars fixing substandard parts and earned millions of dollars . I would welcome Hyundai if they be able to break the monopoly of 3 Bs who river is from last 50 years . Hoping Hyundai Nishat won’t practise same tactics like their predecessors assemblers Mafia imposed on us my Razza Dawood & old regimes . For their own vested interests

    • You are wrong!
      The Sojitz Group consists of approximately 400 subsidiaries and affiliates located in Japan and throughout the world.

      Hyundai is a south korean company but the above japanese company is involved bringing it in Pakistan


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >