پنجاب میں گاڑیوں کی خریدوفروخت کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کا نظام نافذ

پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے نظام میں نئی اصلاحات لاتے ہوئے گاڑی کی ملکیت منتقلی کے لیے نیا نظام نافذ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے نظام میں جدت لاتے ہوئے گاڑی کی ٹرانسفر پر بائیو میٹرک تصدیق لازمی قراردیدی۔ جس میں گاڑی بیچنے اور خریدنے والے دونوں افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔جس کے بعد گاڑی کی ٹرانسفر کاعمل مکمل ہوگا ۔ اس نئے نظام کو نافذ کرنے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مزید کہ بائیو میٹرک  تصدیق کا عمل ناجائز اقدامات اور چوری شدہ گاڑیوں کی فروخت کو روکنے کے لیے بے حد ضروری ہے۔ تاکہ گاڑیوں کے چوری ہونے کی وارداتوں میں کمی لائی جاسکے۔ یہ عمل گاڑی کے پرانےاور نئے مالک دونوں کے لیے ٹرانسفر کے عمل کو شفاف اور محفوظ بھی بناتا ہے۔ حکومت کافی عرصے سے اس پر کام کر رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اس عمل کے لیے درکار بایومیٹرک مشینیں پہلے ہی سے خرید کر آن لائن سسٹم کے ساتھ منسلک کی جا چکی ہیں اور یہ سسٹم اگلے مہینے کے آغاز سے اپنا کام شروع کر دے گا۔

یاد رہے کہ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی گاڑیاں اوپن ٹرانسفر لیٹر پر چلا رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ انہوں نے گاڑی اپنے نام پر تا حال منتقل نہیں کروائی۔ اگر یہ گاڑی کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پائی جاتی ہے تو پرانے مالک کے لیے مسائل کھڑے ہو سکتے ہیں۔ قانون کے مطابق اوپن لیٹر پر گاڑی چلانا ایک جرم ہے۔ جس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے حکومت کی جانب سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>