پاکستان میں دستیاب بہترین کارکردگی دکھانے والی ہائبرڈ گاڑیاں

ٹیکنالوجی کے بدلتے رنگوں کے ساتھ ساتھ ہائبرڈ گاڑیوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ، پاکستان میں بھی ہائبرڈ گاڑیوں کے رجحان میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے کیونکہ یہ روایتی گاڑیوں کے مقابلے میں بہتر ثابت ہورہی ہیں۔


پاکستان کی آٹو پالیسی 2016-2021 نے پاکستان کی آٹو انڈسڑی میں انقلابی تبدیلیاں برپا کیں ہیں، پالیسی کے تحت بیرون ملک سے آنے والے آٹو پارٹس کی کسٹم ڈیوٹی میں 10 فیصد کی کمی کے سبب انڈسٹری میں نئے سرمایہ کاروں کی آمد کے دروازے بھی کھل گئے ہیں۔ بڑی آٹو کمپنیوں نے بھی پاکستان میں اپنے آؤٹ لیٹس کھولنا شروع کردیے ہیں، اسی طرح پاکستان میں امپورٹڈ گاڑیوں کی درآمد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، نئے ماڈل کی گاڑیوں کی مارکیٹ میں آمد سے خریداروں کیلئے دلچسپی بھی بڑھ گئی ہے۔
پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کا رجحان تیزی سے پھیل رہا ہے ایندھن کی قیمتوں میں آئے دن ہونے والے اضافے کے سبب ان گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ اس میں پیٹرول کے ساتھ ساتھ الیکٹرک بیٹری بھی انسٹال کی جاتی ہے جو ایک محدود دورانیے کیلئے گاڑی کو پیٹرول استعمال کرنے سے بچائے رکھتی ہے، اور اس کی ڈرائیو میں ذرا سا بھی فرق نہیں پڑتا کہ گاڑی پیٹرول پر چل رہی ہے یا بیٹری پر۔
پاکستان میں موجود 5 بہترین ہائبرڈ گاڑیوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔
ٹیوٹا پریئس


پاکستان میں موجود ہائبرڈ گاڑیوں میں سب سے پسندیدہ ماڈل ٹیوٹا کمپنی کی پریئس ہے ، یہ پاکستان میں جاپان سے امپورٹ کی جاتی ہے ۔
1800 سی سی انجن اور آٹو میٹک سسپنشن لیے یہ فل لوڈڈ گاڑی ہے، اس کے انجن میں 2 موٹرز موجود ہیں جس کی وجہ سے اندرون شہر میں بھی یہ کم پیٹرول خرچ کرتی ہے ، ای ایف آئی انجن کے ساتھ جب ہائبرڈ ٹیکنالوجی مل جائے تو پیٹرول کی بچت یقینی ہے ، 5 مسافروں کی گنجائش لیے پریئس 36 سے 40 کلومیٹر فی لیٹر ایوریج دیتی ہے۔ یہ گاڑی پاکستان میں 83 لاکھ میں دستیاب ہے۔
ٹیوٹا ایکوا


پاکستانیوں کی ہائبرڈ گاڑیو ں میں ایک اور بہترین انتخاب ٹیوٹا کی ہی ایکوا ہے ، پریئس کی طرح اس میں بھی ای ایف آئی انجن کے ساتھ ہائبرڈ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے ، 4 سلنڈر لیے یہ گاڑی 72 ہارس پاور پروڈیوس کرتی ہے اس میں 1.5 لیٹر کا انجن استعمال کیا گیا ہے، ایکوا 5 دروازوں والی ہیچ بیک کار ہے ۔یہ ایک لیٹر میں 30 کلومیٹر کی بہترین ایوریج دینے والی کار ہے جو صرف 25 لاکھ سے شروع ہوتی ہے، ایکوا کے 6 ایڈیشن ہیں جو قیمت اور خصوصیات کے اعتبا ر سے ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
ہنڈا ویزل


ہنڈا کمپنی بھی ہائبرڈ گاڑیوں کی پروڈکشن میں کسی سے پیچھے نہیں رہی، ویزل ایک 4 وہیل ایس یو وی گاڑی ہے جس میں 1.5 لٹر انجن استعمال کیا گیا ہے ، 160 ہارس پاور کے سبب یہ ایک لٹر پیٹرول میں 20 کلومیٹر کی ایوریج دیتی ہے۔ویزل کی 3 اقسام میں ہیں جن میں ویزل جی، ویزل ایکس اور ویزل زیڈ شامل ہیں۔ اس کی قیمت 33 لاکھ سے شروع ہوکر 60 لاکھ تک جاتی ہے۔
ہنڈا فٹ


ہنڈا کی ہی فٹ ماڈل ٹیوٹا ایکوا طرز کی ایک 5 ڈور ہیچ بیک کار ہے جس میں 1500 سی سی کا انجن استعمال کیا گیا ہےاس کی خاص بات اس میں انسٹال سی وی ٹی ٹرانسمیشن ہے جو آر پی ایم لیول کو آپریٹ کرکے فیول کے خرچ کو انتہائی کم رکھتی ہے، اس کی 4 اقسام ہیں قیمت 15 لاکھ سے شروع ہوکر 33 لاکھ روپے تک جاتی ہے۔
ٹیوٹا کرولا ایکسیو ہائبرڈ


سیڈان گاڑیوں میں ہائبرڈ ٹیکنالوجی لیے کرولا ایکسیو بھی 1500 سی سی کا انجن لیے ہوئے ہے جو ایک لیٹر میں اوسط 30 کلومیٹر چلتی ہے۔اپنے بہترین انٹیریئر اور لگژری ڈرائیو سمیت اس گاڑی کی بیرونی شکل بھی کسی پریمیئر گاڑی سے کم نہیں ہے، یہ ماڈل پاکستان میں اتنا پسند نہیں کیا گیا لیکن بلاشبہ بہترین گاڑیو ں میں سے ایک ہے ، آپ صرف 20 سے 30 لاکھ روپے میں اس گاڑی کے مالک بن سکتے ہیں

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More