ہیونڈائی ٹکسن پاکستان میں لانچ ہو گئی، قیمت اور خصوصیات سامنے آگئیں

پاکستان میں ہیونڈائی موٹرز کی واپسی ہوگئی، کمپنی نے  ہیونڈائی کی کراس اوور ایس یو وی ٹکسن  پاکستان میں متعارف کرا دی۔

ہیونڈائی نے اپنی یہ گاڑی پاکستان میں ٹیوٹا فارچیونر اور کیا سپورٹیج کے مدمقابل لانچ کی ہے، جس میں سیفٹی کے فیچرز پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور اس میں سنٹرل پاور اور امپیکٹ سنسنگ ڈور لاک، بیک اپ کیمرہ شامل کیے گئے ہیں۔

ہیونڈائی ٹکسن کی اے بی ایس بریکس میں ای بی ڈی اور بی اے ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جس میں ڈاؤن ہل اور ہل سٹارٹ بریک اسسٹ سسٹم بھی شامل ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس میں الیکٹرانک پارکنگ بریک کا اضافی فیچر بھی دیا گیا ہے، گاڑی میں فرنٹ سیٹس پر 2 ایئر بیگس موجود ہیں، اور اس میں الیکٹرانک سٹیبلٹی کنٹرول اور وہیکل سٹیبلٹی مینجمنٹ سسٹم شامل ہے۔

ہیونڈائی ٹکسن 2 مختلف اقسام میں متعارف کروائی جائے گی جی ایل ایس سپورٹ کی قیمت 48 لاکھ99 ہزار رکھی گئی ہے جبکہ ٹکسن الٹی میٹ کی قیمت 53 لاکھ 99 ہزار ہوگئی یہ دونوں گاڑیاں کیا موٹرز کی سپورٹج کی اے ڈبیلو ڈی اور ایف ڈبلیو ڈی کی ٹکر پر متعارف کروائی جارہی ہیں ان دونوں گاڑیوں پر ایک تقابلی جائزہ نیچے پیش کیا جاتا ہے۔

ہیونڈائی ٹکسن جی ایل ایس سپورٹ ایف ڈبلیو ڈی اور کیا سپورٹیج کی قیمت میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں گاڑیاں48 لاکھ 99 ہزار میں دستیاب ہوں گی، دونوں کے انجن ، ٹرانسمیشن ، ہیڈ اور ریئر لیمپس میں بھی کوئی فرق نہیں ہے ، لیکن فرق بہت کچھ ہے۔

ہیونڈائی ٹکسن پاکستان میں لانچ ہو گئی، قیمت اور خصوصیات سامنے آگئیں

ہیونڈائی نے سپورٹیج کے ملٹی میڈیا سسٹم سکرین سے 2 انچ بڑی سکرین استعمال کی ہے، الائے رم کا سائز ایک جیسا ہے، مگر سپیئر وہیل سپورٹیج میں سٹیل کا جبکہ ٹکسن میں الائے ہی ہے، اسی طرح سپورٹیج میں ایسے دو فیچرز ہیں جو ٹکسن میں نہیں وہ ہیں پارکنگ اور رین اسسٹ سنسرز، جبکہ ٹکسن میں دیئے گئے ڈائنامک بینڈنگ لائٹس، گو کولنگ باکس، ای سی ایم ، کمپاس وائرلیس چارجنگ سسٹم اور ڈرائیونگ پاور سیٹ جیسے فیچرز کیا کی سپورٹیج میں ناپید ہیں۔

اب آتے ہیں ٹکسن الٹمیٹ اے ڈبلیو ڈی اور سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی پر، ان دونوں گاڑیوں کی قیمت ، انجن ، ٹرانسمیشن جیسی خصوصیات میں کوئی فرق نہیں اس قسم میں بھی انہیں فیچرز کا دونوں گاڑیوں میں فرق ہے جو ایف ڈبلیو ڈی میں ہے، دو فیچرز ٹکسن میں موجود نہیں جبکہ ڈائنامک بینڈنگ لائٹس، گو کولنگ باکس، ای سی ایم ، کمپاس وائرلیس چارجنگ سسٹم سپورٹیج میں دستیاب نہیں ہوتے۔

ہیونڈائی ٹکسن پاکستان میں لانچ ہو گئی، قیمت اور خصوصیات سامنے آگئیں

گاڑی کو جب تک سڑک پر چلایا نہ جائے اس کا دوسری گاڑی سے مقابلہ کرنا محض ڈیٹا کی بنیاد پر تقابلی جائزہ نامکمل ہے،  دیکھنا یہ ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب ہونے کے بعد استعمال کرنے والے اس گاڑی سے متعلق کیا ریویوز دیتے ہیں اور پھر اس ماڈل کے کامیاب اور ناکام ہونے سے متعلق کوئی رائے دی جاسکتی ہے۔

    • ہیوندائی والوں کو کوئی اور نام رخ لینا چاہیے تھا.
      اس کا نام
      ٹوسان
      ہے
      ویسے اس گاری کے لئے پچاس لاکھ بہت زیادہ ہے.
      ٹیکس ڈال کے ٦٠ لاکھ ہو جاۓ گی
      بیس لاکھ سے اوپر کی خریداری پر کمائی کہاں سے ایئ ٹیکس رپورٹ دینی پڑے گی.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >