جولائی 2020 میں گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ

 

جولائی 2020 میں گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ

آٹو انڈسٹری کیلئے مالی سال 2020-21 کا آغاز مثبت ہوا ہے، پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرر ایسوسی ایشن(پاما) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2020 سے ہر ماہ گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گاڑیوں کی ماہانہ سیل میں اضافے کی ایک وجہ ملک میں کورونا وائر س کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کا خاتمہ تھا، جس کے بعد گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا اس کے ساتھ ساتھ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کی وجہ سے بھی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

تاہم سالانہ سیل کے لحاظ سے اب تک فروخت میں اضافہ8 فیصد ہے، پاکستان میں گاڑیوں کے تینوں بڑے مینوفیکچرر نے اپنی سیل میں اضافہ دیکھا ہے، اعداد و شمار کے مطابق ہنڈا اٹلس نے جولائی 2020 میں 2210 یونٹس فروخت کیے، جبکہ جون 2020 میں یہ سیل1839 یونٹس تھی، کمپنی نے اپنی سیل میں 20اعشاریہ17 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

ٹیوٹا موٹر کی سیل میں سب سے زیادہ69 اعشاریہ28 فیصد اضافہ ہوا ہے، کمپنی نے جولائی میں 3411 یونٹس جبکہ جون میں 2015 یونٹس فروخت کیے، پاک سوزوکی نےجولائی میں 4502 گاڑیاں اور جون میں 3471 یونٹس فروخت کیں۔

اس کے ساتھ ساتھ کیا موٹرز جو پاما کی رکن کمپنی تو نہیں ہے مگر اس نے بھی اچھی سیل ریکارڈ کی ہے، کمپنی کی جولائی کے ماہ میں 1500 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

Units July 2020 July 2019 YoY MoM
Car Sales
Pak Suzuki 4,991 8,375 -40% 28%
Toyota Indus 4,043 2,413 68% 60%
Honda Atlas 2,467 1,694 46% 23%
Total 11,501 12,482 -8% 36%
2 & 3 Wheeler Sales
Atlas Honda 94,003 80,005 17% 4%
Pak Suzuki 1,282 1,614 -21% 11%
Sazgar Engineering 1,115 585 91% -50%
Others 52,124 30,892 69% -3%
Total 148,524 113,096 31% 1%


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>