ہیونڈائی "ایلانٹرا” پاکستان میں اینٹری دینے کیلئے تیار

ہیونڈائی "ایلانٹرا" پاکستان میں اینٹری دینے کیلئے تیار

ہیونڈائی نشاط نے ملک میں ایلانٹرا سیڈان کی تیاری شروع کردی ہے، جلد یہ گاڑی مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

آٹو انڈسٹری ویب سائٹ پاک وہیلز کی ایک رپورٹ کے مطابق جون 2021 میں حالیہ آٹو پالیسی کے اختتام سے پہلے مختلف کمپنیوں کی جانب سے اپنی گاڑیاں لانچ کرنے میں تیزی دیکھی جارہی ہے، ہیونڈائی کمپنی بھی "ایلانٹرا ” پاکستان میں متعارف کروانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی اسی برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایلانٹرا سیڈان کو مارکیٹ میں متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے ، متوقع طور پر اس گاڑ ی کی ابتدائی طور پر قیمت 36 سے 40 لاکھ کے درمیان ہوسکتی ہے۔

ہیونڈائی "ایلانٹرا" پاکستان میں اینٹری دینے کیلئے تیار

ہیونڈائی کی ایلانٹرا بین الاقوامی سطح پر سیڈان گاڑیوں میں ایک کامیاب ماڈل سمجھی جاتی ہے، پاکستان میں اس کے متعارف کروائے جانے پر پہلے سے موجود ٹیوٹا ، ہنڈا اور سوزوکی کے ساتھ سخت مقابلے کی توقع ہے، ٹیوٹا یارس اور ہنڈا سٹی ، ایلانٹرا کی واضح حریف ہوں گی۔

اس گاڑی کو ہیونڈائی نشاط کی جانب سے 2020 کے پی اے پی ایس آٹو شو میں پیش کیا گیا تھا اور امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ 2020 کے اختتام سے پہلے یہ گاڑی مارکیٹ میں آجائے گی تاہم کورونا وائرس کے عالمی بحران کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔

بین الاقوامی سطح پر مختلف مارکیٹوں سے حساب سے ہیونڈائی نے ایلانٹرا کے ماڈلز پیش کیے ہیں، اس کا عمومی انجن1.6 لٹر نیچرلی ایسپائریٹڈ ہے جو چار سلنڈرز پر مشتمل ہے اور 122 ہارس پاور،156 ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس میں 6 اسپیڈ مینوئل اور آٹو سسپنشن دستیاب ہوتے ہیں۔

ہیونڈائی "ایلانٹرا" پاکستان میں اینٹری دینے کیلئے تیار

گاڑی کی باقی فیچرز میں سیفٹی سب سے اہم ہے ، ایمرجنسی سٹاپ، 6 ایئر بیگز، الیکٹرک اسٹیبلیٹی کنٹرول،چاروں وہیلز میں ڈسک بریکس، امپیکٹ، اسپیڈسینسنگ آٹو ڈور لاکس اور تھیفٹ الارم بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اس گاڑی پارکنگ سینسرز،ریئر کیمرہ ، کروز کنٹرول ، ایئر پریشر مانیٹرنگ جیسے سمارٹ فیچرز بھی رکھتی ہے، تاہم بین الاقوامی سطح پر پیش کیے جانے والے فیچرز پاکستانی ماڈلز میں کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں، پاکستان میں متعارف کروائی جانے والی ایلانٹرا کے فیچرز بھی اسی وقت سامنے آئیں گے جب یہ گاڑی ٹیسٹ ڈرائیو کیلئے پیش کی جائے گی۔

ہیونڈائی "ایلانٹرا" پاکستان میں اینٹری دینے کیلئے تیار


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >