ٹویوٹا کمپنی نے 2021 کے کورولا X (ایکس) ماڈل میں کیا تبدیلیاں کی ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں ٹویوٹا کمپنی نے 2021 کے کورولا X (ایکس) ماڈل میں کیا تبدیلیاں کی ہیں؟

گاڑیوں کے شوقین افراد کو گاڑی کے نئے ماڈل کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے اسی لیے ٹویوٹا کمپنی نے نئے سال کیلئے 2021 میں اپنا نیا 1.8Xماڈل متعارف کر ادیا ہے۔ یہ ماڈل کمپنی کے تمام بڑے شہروں کی ڈیلرشپ پر آج سے پہنچ چکا ہے جسے ڈسپلے پر بھی لگا دیا گیا ہے۔ مگر ابھی اس نئی گاڑی کی ڈیلیوری کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

2021 کے اس نئے ماڈل کے حوالے سے ٹویوٹا پاکستان کے سی ای او نے بتایا تھا کہ کمپنی 2021 میں 1.6L اور 1.8L آلٹس گرینڈی میں معمولی تبدیلیوں کے ساتھ نیا ماڈل آلٹسX کے نام سے مارکیٹ میں لائے گی جس میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اب کار مارکیٹ میں آئی ہے تو جو اس میں تبدیلیاں کی گئی ہیں اس سے صارفین کچھ زیادہ خوش نظر نہیں آ رہے۔ کیونکہ اس میں اگلے اور پچھلے بمپر میں کچھ بنیادی تبدیلیاں کی گئیں ہیں اور اس کے علاوہ چند ایک انٹیریئر میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

1.8L گاڑی کے انٹیریئر کو مکمل جیٹ بلیک شیڈ میں سامنے لایا گیا ہے، مسافر سیٹ کے لیے سیٹ بیلٹ کا سینسر شامل کیا گیا ہے، الیکٹرو کرومک ریئر ویو مرر شامل کیا گیا ہے جسے عام طور پر ڈِمنگ مرر بھی کہا جاتا ہے۔ گاڑی کے بیرونی حصے کی بات کی جائے تو اس کی دائیں اور بائیں جانب کو بالکل تبدیل نہیں کیا گیا جبکہ اس کے بمپر میں کالے رنگ کی گرل لگا کر گارنش بمپر بنایا گیا ہے۔ جو کہ اس سے پہلے متعارف کرائے گئے گرینڈی ماڈل میں نہیں تھی۔

اس کے علاوہ سامنے والے بمپر کے تبدیل کیے گئے نئے کالے حصے کے نیچے ایک کرومڈ پٹی بنائی گئی ہے۔ نئی 2021 میں دھند میں کام دینے والی ایل ای ڈی فوگ لائٹ استعمال کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل والے ماڈل میں یہ ہیلوجن فوگ لائٹس تھیں۔ مزید جو فرنٹ میں تبدیلی کی گئی ہے وہ فوگ لائٹ کے ساتھ ایک اور کرومڈ پٹی شامل کی ہے جو پہلے نہیں تھی۔

اس طرح گاڑی کے پچھلے حصے کی بات کی جائے تو اس میں بھی بمپر کے درمیانے حصے کو جیٹ بلیک کیا گیا ہے اور اسے تھوڑی اسپورٹی لُک دینے کی کوشش کی گئی ہے تاہم اس کے علاوہ مونو گرام سے سی وی ٹی آئی کو ہٹا کر یہاں ایکس لکھ دیا گیا ہے، مگر اس کی پچھلی لائٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گاڑی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ اس کی لُک کو ری فریش کیا گیا ہے۔

اس میں1.6Lماڈل کی بات کی جائے تو اس میں مسافر سیٹ کی سیٹ بیلٹ کا سنسر، فرنٹ اینڈ ریئر بمپر اور فرنٹ اینڈ ریئر سپائلرشامل کیا گیا ہے۔

ان کی قیمتوں کی بات کی جائے تو بیج انٹریئر کی جیٹ بلیک کی نسبت قیمت20 ہزار روپے کم ہے۔ آلٹس ایکس کی نئی قیمت 39 لاکھ 99 ہزار ہے جبکہ کرولا1.6آٹو میٹک کی قیمت 33لاکھ 69 ہزار جبکہ مینوئل کی قیمت 32 لاکھ 19 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

    • sorry half price main bhi mahngi hai, plus puraney barhey engine 1.8 or 1.6 and hp nill under or just 100 while modern engines are small and have more power better to buy 7 seater x70 or mg380 with too much features that ate life saving.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >