ایم جی موٹرز نے اپنی ایس یو وی کی قیمت سے پردہ اٹھادیا

ایم جی موٹرز نے اپنی ایس یو وی کی قیمت سے پردہ اٹھادیا

ایم جی موٹرز پاکستان نے اپنی ایس یو وی (پیٹرول ورژن) کی قیمت پر سے پردہ اٹھادیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی مشہور آٹو کمپنی مورس گیراج(ایم جی) موٹرز نے پاکستان میں عنقریب دستیاب ہونے والی ایس یو وی ایم جی زیڈ ایس کے پیٹرول ورژن کی قیمت 41 لاکھ روپے مقرر کردی ہے۔

پاکستان میں یہ پہلی ایس یو وی گاڑی ہوگی جو اس قیمت پردستیاب ہوگی، تاہم یہ ڈیلر شپ پرائس ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ گاڑی خریدنے کے خواہش مند افراد کو 20 لاکھ روپے سےپہلے اس گاڑی کو بک کروانا ہوگا۔

ایم جی موٹرز نے اپنی ایس یو وی کی قیمت سے پردہ اٹھادیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اپریل2021 تک یہ گاڑی مارکیٹ میں آجائے گی، پیٹرول ورژن کے علاوہ ایم جی موٹرز جلد ہی ایم جی زیڈ ایس کا الیکٹرک ورژن بھی مارکیٹ میں متعارف کروائے گی ، تاہم الیکٹرک ایس یو وی کی قیمت سے متعلق ابھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

ایم جی موٹرز کی یہ ایس یو وی پاکستانی مارکیٹ میں نہ صرف سب سے سستی ہوگی بلکہ اس میں موجود فیچرز بھی شائد اس سے قبل پاکستان کی کسی ایس یو وی گاڑی میں دستیاب نہ ہوں، یہ 1.5 لٹر انجن والی ایک 5 سپیڈ مینوئل گاڑی ہوگی جس میں وی ٹی آئی ٹیکنالوجی کا نان ٹربو انجن استعمال ہوا ہے جس کی مدد سے یہ گاڑی106 ہارس پاور اور141 این ایم ٹارک پیدا کرسکتا ہے۔

 

  • aaj k dor mein b manual gear … BC hamari awaam k pehle he gittay goday aur kamar ka pain khatam nahi hota, ooper se pakistan ke traffic mein itni mehngi car lene k baad b agar manual gear lagana hai to iss se acha hai koi poorani mehran khareed lo,,,

  • In UK It is not very muck liked …but not bad price varies from £13500.00 to £19000.00 (Variants) Manual , automatic, textile trim , leather trim but it will be big change in Pakistan .Price almost same as in UK


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >