کیا موٹرز کی 4 جنریشن کی "کارنیوال” 2021 پاکستانی مارکیٹ میں پہنچ گئی

"کیا موٹرز” کی چوتھی جنریشن سے تعلق رکھنے والی 2021 میں لانچ کی گئی کارنیوال پاکستانی مارکیٹ میں بھی پہنچ گئی جس کو 2 مختلف ماڈلز میں لانچ کیا گیا ہے۔ جو کہ اب پاکستان میں موجود اپنے شورومز پر موجود ہے۔ جی ایل ایس اور جی ایل ایس پلس، جس میں دور حاضر کی ضروریات کے مطابق جدید گاڑی کے تمام فیچرز ڈالے گئے ہیں۔

3500 سی سی کِیا کارنیوال جی ایل ایس پلس کو فیملی کیلئے بہترین گاڑی قرار دیا جا رہا ہے جس میں 11 سیٹیں اور اس کے علاوہ سامان کے لیے بھی کافی جگہ موجود ہے۔

کارنیوال جی ایل ایس پلس میں ڈرائیور اسسٹنٹ ٹیکنالوجی، اے بی ایس، کروز کنٹرول، ایموبیلائزر والی چابی، پاور لاک، پاور ونڈوز، کی لیس انٹری، پاور سائیڈ مررز، ایئر بیگز، کلائمیٹ کنٹرول، ہیٹڈ سیٹ، کول باکس، نیوی گیشن سسٹم اور سن روف سمیت دیگر اہم خوبیاں موجود ہیں۔

3.5 وی6 پٹرول انجن ہے جو کہ 8 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کی حامل ہے اور اپنی مکمل آؤٹ پٹ میں 294 ہارس پاور تک دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جبکہ2.2D ڈیزل انجن ہے جس کا وزن بھی کم ہے جو سلنڈ کی رگڑ اور انجیکٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے انجن کے شور کو کم اور بہتر بناتا ہے۔

گاڑیوں سے متعلق خبر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جی ایل ایس پلس کی بکنگ30 لاکھ سے کی جا رہی ہے جبکہ گاڑی کی ایک فیکٹری قیمت 94 لاکھ99ہزار روپے ہے۔ اس کے مقابلے جی ایل ایس کی بکنگ 25 لاکھ سے کی جا رہی ہے اور اس کی ایکس فیکٹری قیمت 86لاکھ 99 ہزار روپے ہے۔

چوتھی جنریشن کی یہ گاڑی اپنے پچھلے ماڈل سے سائز میں بھی بڑی ہے، نئی کارنیوال کا سائز لمبائی میں 5155 ملی میٹر اور چوڑائی 1995 ملی میٹر ہے جو کہ پچھلے ماڈل سے سائز میں 40 ملی میٹر بڑا اور 10 ملی میٹر چوڑا ہے۔

  • KIA Carnival 3.3L Top AED 135,900 (OTR Price) 3300 cc, 280 hp, Automatic, Petrol.. One AED in Pak rupees. 43.50/-.. 591,1650/- almost 6 million rupees.. matlab 2.5 million rupees pakistan mein price ziada hai,,
    KIA Carnival 3.3L Base AED 104,900 (OTR Price) 3300 cc, 280 hp, Automatic, Petrol.. iss ke b price check ker lein,, ye aap ko 4.6 Millions Rupees mein pur rahi hai UAE mein..
    Duniya mein jis ne b legally tor per daaka maarna ho to ussey pakistan aa ker pakistani awaam ko lootna chahiay kiu k hamari Govt unhein qanooni tor per daaka dalne ke ijazat deti hai,,

  • Pakistan me itna acha responce mila korean auto industry ko lekin pakistaniyon per afsos is baat ka he k billions ka profit jis mulk se mile us mulk k lye jo units tayar kr rhe hen km se km india ki trha apni language ko b promote karwaen advertisment b pakistan ko hi den srf profit khane se matlab he lkn hmare mulk me takriban hi show baz type k log rehte hen jo apni saqafat to de nhi kte lkn dusron ki har cheez accept karlete hen.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >