کیا ایم جی موٹرز کی ایک اور جدید گاڑی گلوسٹر ایس یو وی پاکستان آگئی ؟

مشہور ٹائیکون جاوید آفریدی ، جو پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے مالک اور پاکستان میں ایم جی (مورس گیراج) کاروں کے حوالے سے اہم شخصیت جانے جاتے ہیں، انہوں نے ایم جی گلوسٹر ایس یو وی کی تصاویر شییئر کردیں۔

جاوید آفریدی سوشل میڈیا پر مداحوں کو اکثر ایم جی کی مختلف کاروں کی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ ساتھ اپنی دیگر سرگرمیوں سے متعلق اپ ڈیٹ کرتے ہیں، جس میں ٹیسلا کی پاکستان آمد کے بارے میں حالیہ اشارے شامل ہیں،اور اب جاوید آفریدی نے ایم جی گلوسٹر ایس یو وی کی تصاویر شییئر کردیں،

کمپنی نے حال ہی میں زیڈ ایس ایس یو وی لانچ کیا تھا۔ایم جی گلوسٹر ایک مناسب ‘باڈی آن فریم’ ایس یو وی ہے، جو 2.0 لیٹر ٹربو چارجڈ 4 سلنڈر، پیٹرول انجن سے لیس ہے، 211 ہارس پاور اور 350 نیوٹن / میٹر ٹارک بنا دیتا ہے،اس میں 6 مینوئل اور 8- خود کار ٹرانسمیشن ہیں۔

بیرونی اسٹائلنگ کے معاملے میں ، یہ گاڑی بالکل معیاری جدید ایس یو وی کی طرح دکھائی دیتی ہے جس میں جدید باکسی ،سلیک ہیڈلائٹ اور ٹیل لائٹ ڈیزائن ہیں،گاڑی سات یا آٹھ سیٹ والے آپشن کے ساتھ ہوسکتی ہے۔

اس کار میں فرنٹ ٹکراؤ وارننگ ، خودکار ہنگامی بریکنگ ، آٹومیٹک پارک اسسٹ ، اسٹارٹ اسسٹٹ اور ڈیسٹٹ کنٹرول ، پاور ٹیلگیٹ ، 12.3 انچ ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم ، ایپل کارپلے اور اینڈرائیڈ آٹو کنیکٹیویٹی کے ساتھ 6 ایئر بیگ جیسی خصوصیات شامل ہیں۔

گاڑی کا مارکیٹ میں ٹویوٹا فورچونر سے مقابلہ متوقع ہے ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی قیمت ۔ 7.5 ملین اور 9.5 ملین ہوسکتی ہے۔

  • MG Gloster is not UK Model .. In Australia & Newzeland known as LDV D90 & Indian Version is MG Gloster … its only assembled in China or India in other words both are crap Indian Version is better than Chines but i think Pakistan can’t import from India so try chines version .


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >