سوزوکی گاڑیوں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، اے پی وی میں کتنے لاکھ کا اضافہ ہوا ؟

پاک سوزوکی نے اپنی 1500 سی سی اے پی وی کی قیمت میں اضافہ کردیا،درآمدی ماڈل اے پی وی 1500 سی سی کی قیمت میں 11 لاکھ 15 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 660 سی سی آلٹو، وی ایکس آر اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمتیں 35 ہزار روپے بڑھادی گئیں، منی وین اب پنتالیس لاکھ روپے میں فروخت ہوگی،

قیمتوں میں اضافے کے بعد سوزوکی اے پی وی 45 لاکھ 75 ہزار روپے کی ہوچکی ہے،سوزوکی کی دیگر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات کے مطابق سوئفٹ آٹو میں اضافہ: 2لاکھ 15 ہزارروپے ہوا، اب قیمت: 22 لاکھ 10 ہزارروپے ہوگئی۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل میں 70ہزار روپے اضافہ ہوا، قیمت 19 لاکھ 70ہزارروپے ہوگئی،سوزوکی ویگن آر میں اضافہ دونوں ویریانٹس، 35 ہزار روپے۔ قیمت 16 لاکھ 40 ہزار اور 17 لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی،سوزوکی آلٹو 660 سی سی میں اضافہ دونوں ویریانٹس 35 ہزار روپے اور قیمت 14لاکھ 33 ہزار اور 16 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

کمپنی کے عہدیداروں کے مطابق کمپنی میں کار کے بہت سے پارٹس جاپان سے آتے ہیں جہاں COVID-19 پابندیوں کی وجہ سے پیداوار متاثر ہوئی ہے، جاپان سے جہاز سنگاپور سے رکنے کے بعد آتے ہیں،افرادی قوت پر جہاز رانی کی لائنیں مختصر ہیں جس کی وجہ سے سامان کی ترسیل کا سارا عمل سست روی کا شکار ہے۔

آٹو انڈسٹری واحد نہیں ہے جس کو اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مجموعی طور پر بین الاقوامی تجارت متاثر ہوئی ہے،بندرگاہوں پر کام کم افرادی قوت اور COVID-19 پابندیوں کی وجہ سے سست ہوگیا۔ برتن سے سامان اتارنے میں زیادہ وقت لگتا رہا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >