ایم جی موٹرز نے حادثے کاشکار گاڑیوں کی فروخت کا امکان مسترد کردیا

ایم جی موٹرز نے حادثے کاشکار گاڑیوں کی فروخت کا امکان مسترد کردیا

مورس گیراج(ایم جی) موٹرز پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ کیریئر کےدوران حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو ری فربش کرکے فروخت کیلئے پیش نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایم جی موٹرز نے گزشتہ دنوں نوابشاہ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کے "وہیکل شناختی نمبرز” جاری کردیئے ہیں،اور ساتھ ہی واضح کردیا ہے کہ کمپنی ان گاڑیوں کی فروخت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

ایم جی موٹرز نے حادثے کاشکار گاڑیوں کی فروخت کا امکان مسترد کردیا

ایم جی موٹرز کی جانب سے ٹویٹر پر ان گاڑیوں کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ” ہماری کمپنی صارفین کا بھروسہ اور پیار جیتنے پر یقین رکھتی ہے، دنیا کے ہر حصے میں اپنے صارف رکھنے والی ہماری بین الاقوامی کمپنی یہ یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ ہمارے ہر کسٹمر کو جو گاڑی مہیا کی جائے وہ ہمارے 97 سالہ سفر کی ایک بہترین مثال ہو”۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں گاڑیاں لے کر جانے والے ایک ٹریلر کو نوابشاہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایم جی موٹرزکی 7 نئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، حادثے کے بعد امکان ظاہر کیاجارہا تھا کہ کمپنی ان گاڑیوں کو دوبارہ سے نئی شکل میں ڈھال کر فروخت کیلئے پیش کردے گی۔

تاہم کمپنی کی جانب سے اس امکان کو مسترد کیا جانا ایک مثبت قدم ہے اور یہ پاکستان میں آٹو سیکٹر کیلئے ایک مثال قائم ہونے کی شروعات ہے جہاں وہیکل کیریئر ٹرالرز کے حادثات معمول کی بات ہے مگر یہاں کی مقامی کمپنیوں کی جانب سے ایسا اقدام کبھی سامنے نہیں آیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>