ایک اور آٹو موبائل کمپنی چیری کی گاڑیاں جلد پاکستان میں متعارف ہونگی

چینی آٹوموبائل کمپنی چیری کی پاکستان آمد کی اطلاعات کچھ عرصے سے انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہیں ، اور کمپنی نے حالیہ فیس بک پوسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کردی کہ جلد ہی گاڑیاں پاکستان میں لانچ کی جائیں گی۔

پاکستانی کمپنی گندھارا نسان لمیٹڈ (جی این ایل) نے حال ہی میں چینی گاڑیاں بنانے والی کمپنی چیری آٹوموبائل کمپنی لمیٹڈ سے بات چیت کی ہے ، جس کے مطابق جو پہلی گاڑی پاکستان میں لانچ کرے گی وہ ٹگگو 8 ہوگی، جو ایک درمیانے درجے کے کراس اوور ایس یو وی ہے۔ ممکن ہے کہ اس کا مقابلہ فوری طور پر ٹویوٹا فارچیونر اور کیا سورنٹو سے ہو۔

گندھارا نسان لمیٹڈ نے چیری کے ساتھ شراکت میں پاکستان میں برقی گاڑیوں کا منصوبہ بنایا ہے۔ کمپنی کے عہدیداروں کے مطابق اگلے تین سالوں میں پاکستان میں ای وی تیار کرنے اور لانچ کرنے کے لئے ایک نیا پلانٹ لگائے گی۔

اس منصوبے کا انکشاف بورڈ آف انویسٹمنٹ کی سکریٹری فرینہ مظہر ، اور اس کمپنی کے مابین ہوا جس میں جی این ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر معظم پرویز ، اور کمپنی کے دیگر عہدیداروں نے براؤن فیلڈ میں 2.4 بلین سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

منصوبے کے تحت کمپنی مختلف مسافر گاڑیاں متعارف کروائے گی جن میں متعدد کراس اوور ایس یو وی ، اور ای وی شامل ہیں۔ گاڑیاں کب شروع ہوں گی اور ان کی قیمت کے بارے میں تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

    • پاکستانی قوم کی جہالت کا فائیدہ اٹھاتے ہوے ساری دنیا کی کچرا گاڑیاں آ رہی ہیں۔

      اس ملک میں غربت کم اور جہالت زیادہ ہے۔

      ایک لینڈ کروزر کی ٹکر اور چار جوان جان سے گئے۔

      یا کچرا گاڑیاں بند کرو یا لینڈ کروزر کلچر۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >