کچھ دنوں میں ہونڈائی ایلانٹرا پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب ہو گی،دیکھئے خصوصیات

 

جنوبی کورین کار مینوفیکچرر ہونڈائی کچھ ہی دنوں بعد ہونڈائی نشاط موٹرز سے پاکستانی مارکیٹ میں اپنی نئی گاڑی ایلانٹرا متعارف کرا رہا ہے۔ اس سے قبل خبر یہ تھی کہ اس کی اسمبلنگ شروع کر دی گئی ہے تاہم اب یہ ماڈل مکمل طور پر پاکستانی مارکیٹ میں آنے کے لیے تیار ہے جسے چند ہی دنوں میں شورومز پر دیکھا جا سکے گا۔

سیڈان گاڑیوں کے شوقین پاکستانی شہریوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اب نہ صرف ہونڈائی بلکہ دیگر کئی کمپنیاں پاکستان مارکیٹ میں اپنی اچھی گاڑیاں دے رہی ہیں جن میں ٹویوٹا یارس، چانگان آلسوین، پروٹون ساگا جیسی عالمی معیار کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

گاڑیوں سے متعلق خبریں دینے والے ایک پلیٹ فارم پاک وہیلز کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 36 لاکھ سے 40 لاکھ روپے کے درمیان متوقع ہے۔

اس گاڑی کا انجن1600 سی سی نیچرلی ایسپائیریٹڈ 4 سلنڈر پٹرول انجن ہو گا جو کہ 122 ہارس پاور اور 156 این ایم ٹارک کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ 6 گیئر کے آٹومیٹک اور مینوئل ٹرانسمیشن دونوں میں دستیاب ہوگا۔

اس گاڑی کی اہم خصوصیات یہ ہیں کہ اس میں 6 حفاظتی ایئربیگ نصب ہیں۔ اس کے علاوہ الیکٹرک اسٹیبلٹی کنٹرول کا فیچر بھی موجود ہے۔ یہ گاڑی نہ صرف عام سڑک بلکہ پہاڑوں پر چلنے کے لیے بھی بہترین ہے جس کے لیے اس میں ہِل اسٹارٹ اسسٹ کا فیچر بھی ڈالا گیا ہے۔

ہونڈائی ایلانٹرا میں آٹومیٹک دروازوں کے ساتھ ساتھ برگلار الارم، چاروں پہیوں پر ڈسک بریک کی سہولت بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ ریئر کیمرہ اور پارکنگ سینسر بھی موجود ہے۔

گاڑیوں کے شوقین افراد اس کار کو خاص اہمیت دے رہے ہیں کیونکہ اس سے قبل پاکستانی مارکیٹ میں آنے والی گاڑیوں میں اس قدر حفاظتی پہلو کو خاطر میں نہیں لایا گیا کہ کسی گاڑی میں 6 ایئر بیگ نصب کی گئے ہوں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>