غیر ملکی آٹوموبائل مینوفیکچرر پروٹون کی ” ساگا ” نامی کار پاکستان میں آنے کو تیار

ملائیشیا کی معروف آٹو موبائل بنانے والی کمپنی پروٹون کی جانب سے اپنی "ساگا” کار پاکستانی مارکیٹ میں پیش کی جا رہی ہے جس سے متعلق کمپنی نے ایک ٹیزر جاری کر دیا ہے جس میں پاکستانی مارکیٹ کے لیے "جلد آ رہا ہے” کے الفاظ بھی استعمال کیے گئے ہیں۔

پروٹون ساگا ملائیشیا میں سب سے زیادہ بکنے والی کار جسے ملائیشیا کی مہران کہنا بے جا نہ ہو گا مگر ایسا نہیں کہ یہ گاڑی مہران ہی کی طرح اچھے فیچرز کے بغیر مارکیٹ میں دی جائے گی۔ اس گاڑی کی تین قسمیں پاکستانی مارکیٹ میں دی جائیں گی جن میں اسٹینڈرڈ مینوئل، اسٹینڈرڈ آٹو میٹک اور پریمیم آٹو شامل ہیں۔

Teaser

For the past 35 years, PROTON has been the market leader of Malaysia’s automotive industry. Its legacy transcends different generations and continues to inspire excellence even today.Drive Malaysia’s No.1 Car!#MakeTheIntelligentDecision #PROTON #ComingSoon

Posted by Proton Pakistan on Monday, March 1, 2021

پاکستان میں ساگا کی 2016 میں لانچ ہونے والی تیسری جنریشن دی جائے گی جسے 2019 میں فیس لفٹ ملا تھا۔

اس کے فیچرز کی بات کی جائے تو ساگا ایک سب کومپکٹ سیڈان ہے جو ہنڈا سٹی اور یارس سے چھوٹی ہے۔ اس کے پریمیم آٹو میں جو چیزیں شامل ہیں ان کے فیچرز میں سے نچلے ماڈلز میں کے اندر کچھ خوبیاں کم یا زیادہ بھی ہو سکتی ہیں۔

ساگا میں ہیلوجن ہیڈ لائٹس، فرنٹ پروٹون سگنیچر انفنیٹ ویو گرل جس کے نیچے کے کرومڈ لائن ہے۔ فوگ لائٹس کی جگہ لونگیٹ ایل ای ڈی لائٹس دی جائیں گی۔ پروفائل سادہ اور ایلیگنٹ معیار کی ہے۔

اس کے علاوہ سائیڈمرر پر بھی ٹرن ویو سگنل، 15 انچ کے اسپورٹس معیار کے الائے رم، ریئر اینڈ پر انٹی گریٹڈ ٹرنک اسپائلر بھی موجود ہے۔ بمپر کے نچلے حصے پر ڈوئل اگزاسٹ ڈیزائن گرل اور کروم کی لائن ہے۔

ساگا کا انجن 1300 سی سی ہو گا جو89 ہارس پاور اور 120 نیوٹن میٹرک ٹارک پیدا کرے گا جس میں 4 گئیر کا سسپنشن سسٹم موجود ہوگا.

گاڑی کے اندرونی حصے کی بات کی جائے تو اس میں صرف کالا رنگ ہی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس میں فرنٹ پر دو ائیر بیگز، ڈرائیور سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور 7 انچ کی ملٹی میڈیا ایل ای ڈی ود اینڈرائیڈ فنکنشن انسٹال ہوگی.

پاکستانی مارکیٹ میں اس کی قیمت 22 لاکھ سے شروع ہو گی جو کہ دیگر چھوٹی گاڑیوں سے تو زیادہ ہے البتہ ان پیسوں میں بڑی گاڑی کے مزے لیے جا سکتے ہیں.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >