جرمن آٹو موبائل مینو فیکچرر "آڈی” ‘ای ٹرون جی ٹی’ پاکستان میں بھی آ گئی ، قیمت ؟

جرمن آٹو موبائل مینو فیکچرر "آڈی” کی بجلی سے چلنے والی کار ‘ای ٹرون جی ٹی’ پاکستان میں بھی دستیاب، قیمت جانیئے

آڈی اپنے منفرد لوگو اور کاروں کے فیچر کے حوالے سے گاڑیاں بنانے والی دنیا بھر میں مشہور کمپنی ہے جس نے اب اپنی الیکٹرک کار "ای ٹرون جی ٹی” پاکستان میں بھی اپنے خریداروں کے لیے پیش کر دی ہے۔ اس کار کی پاکستان میں بھی بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔

جرمن آٹو موبائل مینوفیکچرر آڈی کی یہ لگژری الیکٹرک کار پاکستان میں صرف 2 کروڑ37 لاکھ 50 ہزار روپے میں خریدی جا سکے گی۔ کمپنی نے اس گاڑی کے 2 ماڈل تیار کیے ہیں جن میں سے ایک ای ٹرون جی ٹی جبکہ دوسری ای ٹرون آر ایس ہے۔

دونوں ماڈلز میں جلد چارجنگ کا فیچر موجود ہے اور اسے 800 وولٹ کی بجلی درکار ہو گی۔ اس بیٹری میں 93 کلوواٹ بجلی چارچ ہو گی جس میں سے 86 کلوواٹ قابل استعمال ہو گی۔ جی ٹی کواٹرو ایک بار چارج ہو کر 488 کلومیٹر تک سفر طے کر سکے گی جبکہ آر ایس 472 کلو میٹر تک جا سکے گی۔

جی ٹی آر ایس اسٹاپ پوزیشن سے 3.1 سیکنڈز میں 100 کلومیٹر تک ایکسلریشن پیدا کر سکے گی۔ جبکہ جی ٹی یہی ایکسلریشن 3.9 سیکنڈز میں پیدا کرنے کی حامل ہو گی۔ مگر اس کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس قدر طاقتور انجن کوئی آواز پیدا نہیں کرے گا اور گاڑی رفتار پکڑ لے گی۔

اس گاڑی کی بیٹری کو 270 کلوواٹ کے ڈی سی چارجر کے ساتھ 22 منٹ میں چارج کیا جا سکے گا جس کے بعد یہ 5 منٹ سے بھی کم وقت میں 100 کلومیٹر سفر طے کر سکے گی۔

گاڑی میں اے اسی اور ڈی سی چارجر کے لیے علیحدہ علیحدہ پورٹس بنائی گئی ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>