ماسٹر چانگان کی بغیر ڈرائیور گاڑیاں پاکستان میں لانچ کرنے کی تیاری

چینی آٹو موبائل مینوفیکچرر کے پاکستان میں بننے والے یونٹ ماسٹر چانگان موٹرز پاکستان کی نقل و حرکت کو جدت کی نئی بلندیوں پر لیجانے کے لیے پَر تول رہی ہے اور اسی سلسلے میں انہوں نے اپنی خودکار ڈرائیونگ سسٹم کی حامل گاڑیوں کی پاکستانی سڑکوں پر جانچ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ماسٹر چانگان موٹرز پاکستان کے سی ای او دانیال ملک نے بتایا کہ یہ کمپنی چین میں بہترین ٹیکنالوجی اور فیچرز متعارف کرانے کے حوالے سے سرفہرست ہے اور ہمیں کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ ایسے فیچرز جن میں گاڑیوں کا خودکار طریقے سے چلنا شامل ہے اسے ہم اپنے ملک میں کیوں نہیں لا سکتے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم خودکار طریقے سے سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کی ٹیسٹ ڈرائیو کا عمل شروع کر رہے ہیں۔ دانیال ملک نے بتایا کہ کمپنی کا عزم ہے فیوچر، فارورڈ، فارایور یعنی مستقبل، آگے اور ہمیشہ اس کی بنیاد پر ہم ایسی ٹیکنالوجی کو پاکستان لانے کا سوچ رہے ہیں۔

دانیال ملک نے کہا کہ لوگ کسی پراڈکٹ کو اس لیے نہیں خریدتے کہ آپ اسے بیچ رہے ہیں بلکہ اس لیے خریدتے ہیں کہ آپ اسے کیوں بیچ رہے ہیں۔ ہمیں اپنی نقل وحمل میں جدت لانا ہے اور اس کا بہترین طریقہ نئی ٹیکنالوجی کو پاکستان لانا اور منوانا ہے۔

دوسری جانب چانگان پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا تو صارفین نے اس میں غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی انہیں پاکستان کی سڑکوں پر بھی یہ نئی ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

  • پاکستان میں انسان بہت سستا ہے اس لئے ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لئے دس بارہ مار بھی دیں تو کوئی مہنگا نہیں پڑے گا .

    .


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >