ہونڈا کی 11جنریشن سوک 2022 لانچ کر دی گئی، فیچرز اور قیمت ؟

ہونڈا کی گاڑیوں کے شوقین کیلئے خوشخبری، ہونڈا نے اپنی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سیڈان گاڑی سوک کا 2022 کا ماڈل متعارف کرادیا ہے،11 جنریشن سوک کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلے سے بہتر کارکردگی کی حامل گاڑی ہے،
جس میں 4 ورژن ایل ایکس، اسپورٹ، ای ایکس اور ٹورنگ موجود ہونگے۔

یہ نئی سوک پہلے سے زیادہ لمبی ہے جس میں وہیل بیس کو 1.4 انچ بڑھایاگیا، مجموعی لمبائی 1.3 انچ زیادہ ہے، 2022 کا ماڈل 10 جنریشن ماڈل سے ملتا جلتا ہی ہے لیکن اس کی اسٹائلنگ زیادہ واضح ہے، فیچرز میں فرنٹ گرل اور آل ایل ای ڈی فرنٹ اور رئیر لائٹنگ بھی موجود ہیں جبکہ کیبن کا ڈیزائن پرانے ماڈل سے مختلف ہے۔

ہونڈا سوک کے 2 ورژنز میں میں 2.0 لیٹر فورسلینڈر انجن دیا گیا ہے جو 158 ہارس پاور اور 138 ٹورکیو طاقت فراہم کرتا ہے،دیگر 2 میں ٹربو چارج 1.5 لیٹر انجن موجود ہوگا جو 174 سے 180 ہارس پاور فراہم کرے گا۔

کمپنی کے مطابق ایندھن کی بچت کے حوالے سے نئی سوک زیادہ بہتر ہے جس میں فی گیلن ایک سے 2 اضافی میل کی مائلیج کی سہولت مل سکے گی،گاڑی کا فرنٹ سسپنشن کو کچھ تبدیل گیا جس سے اسٹیئرنگ کو زیادہ مضبوطی ملتی ہے جبکہ ریئر سسپنشن کو بھی بدلا گیا ہے تاکہ رائیڈ کوالٹی کو بہتر کیا جاسکے۔

7.0 انچ کی ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم جس میں کئی ہارڈ کنٹرولز شامل ہیں،بیس ٹرم میں معیار کے مطابق ہوسکتے ہیں۔ عمدہ ٹورنگ ٹرم لیول میں 10.0 انچ ڈیجیٹل ہیڈ یونٹ ڈسپلے (ایچ یو ڈی) کے ساتھ 9.0 انچ کی بڑی ٹچ اسکرین ہوگی۔

ایپل کارپلے اور اینڈرائیڈڈ آٹو بھی دستیاب ہیں،اس گاڑی میں متعدد دیگر خصوصیات بھی ہیں،جیسے 10 ایر بیگ ، کئی ڈرائیور اسسٹس ، ایک سے زیادہ ڈرائیو موڈز ، انکولیٹو کروز ، اور ای بی ڈی اور بی اے ٹکنالوجی والے اے بی ایس بریک وغیرہ شامل ہیں۔

اب روبوٹک ڈیش بورڈ کو بدل دیا گیا اور زیادہ باشعور اور پروقار ڈیزائن کو ترجیح دی گئی،کمپنی کے مطابق ڈیش بورڈ کو دوبارہ ڈیائن کیا گیا جو 1960 کی گاڑیوں جیسا لگتا ہے جبکہ جدت کا اظہار انفوٹینمنٹ ڈسپلے سے ہوتا ہے جو ڈیش بورڈ کے اوپر موجود ہے،اس بار بٹن کی تعداد کم ہے مگر بنیادی فنکشنز کے لیے فزیکل کنٹرولز موجود ہیں۔

گاڑی میں ٹریفک سائن کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا اضافہ کیا گیا، نیا لو اسپیڈ بریکنگ کنٹرول گاڑی کا حصہ ہے،وائرلیس ڈیوائس چارجنگ، 12 اسپیکر آڈیو سسٹم، ڈٰیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر کے ساتھ ساتھ انفوٹینمنٹ سسٹمز کو بھی پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔

مسافروں کے تحفظ کے لیے بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ کے ساتھ ہونڈا کے لین واچ سسٹم کو دیا گیا جبکہ فرنٹ ایئربیگز کو ری ڈیزائن کیا گیا،پیچھے کی نشستوں میں بھی اس بار ایئربیگز کا اضافہ کیا گیا،ہونڈا سوک کی قیمت 20ہزار ڈالرز (34 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جبکہ ٹاپ اینڈ ماڈل تیس ہزار ڈالرز ( 45 لاکھ روپے) میں دستیاب ہوگی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >