ہمیں بھی غصہ ہے، ایم جی موٹرز کا گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیر پر منفردجواب

ہمیں بھی غصہ ہے، ایم جی موٹرز کا گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیر پر منفردجواب

ایم جی پاکستان نے اپنے پاکستانی صارفین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیر پر نوٹس جاری کیا ہے جس میں اپنی گاڑیوں کی بکنگ کرانے والوں کو بتایا ہے کہ ڈیلیوری میں تاخیر کے عوامل تکنیکی سطح کے ہیں۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیاں پاکستان لانے کے لئے کافی کوششیں کی گئیں ہیں لیکن عالمی سطح پر کچھ امور کی وجہ سے فراہمی میں ایک بار پھر تاخیر ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایم جی موٹرز پاکستان کو بھی غصہ ہے۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایچ ایس کے 1300 یونٹ اور زیڈ ایس ایس یو وی کے 400 یونٹ پہلے ہی پہنچ چکے ہیں اور وہ پورے پاکستان میں صارفین کو ڈیلیور کیے جارہے ہیں ، اور 1500  سے زیادہ گاڑیاں پہلے ہی پاکستان میں پہنچائی جا چکی ہیں۔

ہمیں بھی غصہ ہے، ایم جی موٹرز کا گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیر پر منفردجواب

ایم جی موٹرز نے مزید بتایا کہ ایچ ایس گاڑیاں ان لوگوں کو پہلے پہنچائی جائیں گی جنہوں نے 19 مارچ 2021 سے پہلے ‘پہلے آیئے پہلے پائیے’ کی بنیاد پر بکنگ کروائی تھی۔ مزید یہ کہ ایم جی موٹرز پاکستان محدود تعداد میں فنانسرز کی جانب سے ایچ ایس ایس یو وی کی بکنگ کر رہی ہے۔

کمپنی نے جاری کردہ نوٹس میں بتایا کہ ان گاڑیوں کی تاخیر کی بڑی وجہ چپ شارٹیج ہے جس کا مسئلہ عالمی سطح پر پھیلا ہوا ہے، کمپنی کی جانب سے اس مسئلے کے ادراک میں کہا گیا کہ یہ مسئلہ ضرور ہے مگر اس کا حل نکلتے ہی گاڑیاں بروقت ڈیلیور کی جائیں گی۔

کمپنی نے اپنے خریداروں سے درخواست کی کہ وہ صبر اور تحمل سے کام لیں کیونکہ ایک وہ اکیلے نہیں جن کی گاڑی بکنگ کے باوجود تاخیر کا شکار ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>