اٹلس ہونڈا نے ایک بار پھر موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھادیں

اٹلس ہونڈا نے ایک بار پھر موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھادیں

پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 1600 روپے سے لے کر 3ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے، کمپنی کی جانب سے یہ ڈیڑھ ماہ کے اندرقیمتوں میں دوسرا اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 3 مئی سے ہوچکا ہے، جس کے بعد ہنڈا کی سی ڈی 70 کی نئی قیمت1600 روپے اضافے کے بعد84ہزار500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 90 ہزار 500، سی ڈی100 پرائیڈر کی قیمت 300ہزار اضافے کے بعد ایک لاکھ ساڑھے 17ہزار ہوگئی ہے۔

ہنڈا کے کامیاب ماڈلز میں سے ایک سی جی 125 کے تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں 3000 روپے فی کس بڑھادیئے گئے ہیں جس کے بعد سی جی 125 کی قیمت 1لاکھ36ہزار 500، سی جی 125 ایس ای ایک لاکھ 64ہزار500، سی بی125 ایف 2 لاکھ 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلس ہنڈا نے سی بی 150 کی قیمت بھی تین ہزار اضافے کے بعد 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے مقرر کردی ہے۔

واضح رہے کہ 2021 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمتوں میں مجموعی طور پر6ہزار 600 روپے اضافہ کیا جاچکا ہے۔

  • Shame on you atlas Honda by selling 90s technology as 2021 model just with new paint.
    پاکستانی عوام کا بھی اللہ حافظ پھر بھی یہی کہیں گے کہ
    میں تے ہنڈا ہی لے ساں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >