پاکستان کی مقامی الیکٹرک موٹر سائیکل تیار، جانئے قیمت اور خصوصیات بارے

پاکستان کی مقامی الیکٹرک موٹر سائیکل تیار، جانئے قیمت اور خصوصیات بارے

پاکستان میں مقامی سطح پر پہلی الیکٹرک موٹر سائیکل تیار کرلی گئی ہے ۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مقامی سطح پر تیار کی گی پہلی الیکٹرک موٹر سائیکل کا اشتہار شیئر کیا جس میں اس موٹر سائیکل کی تمام خصوصیات اور اس کی قیمت بھی درج تھی۔

جولٹا الیکٹرک کمپنی کی جانب سے پیش کردہ اس موٹر سائیکل میں نہ تو کوئی انجن ہے اور نہ ہی اس میں پیٹرول یا آئل کا کوئی خرچہ ہوتا ہے اور اس موٹر سائیکل سے ہر ماہ پیٹرول پر اٹھنے والے اوسطاً 4 ہزار کا خرچ بھی بچایا جاسکتا ہے۔

اس ماحول دوست موٹر سائیکل کو ایک بار چارج کرکے 80 کلومیٹر کا سفر کیا جاسکتا ہے جب کہ اس کی قیمت صرف 82ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس اشتہار کو شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک میں موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کے کامیاب نفاذ کے بعد ہم گزشتہ سال متعارف کروائی گئی الیکٹرک وہیکل پالیسی کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے تحت مقامی سطح پر پروڈکشن کرنے والی کمپنیوں کو متعدد مراعات سے بھی نوازا جارہا ہے۔

  • Is kaddu ko koi bathaye , petrol ki bachat hogi laikin ghar ke bijli ka bill thera piyo bharay ga kya? Is wahihiyat khilonay ko kon har 80km charge karay ga. PTI bhi tatti ghattar thamasha jo chuki hay .

  • 82500ٹیکس کےعلاوہ نمبرپرٹیکس اوروہ بھی82کلومہٹرکھٹارہ فٹیچریہ باغ انگرہزوں کودکائیں۔ ایک لیٹرپیٹرول میں ہنڈابائک جہاں مرضی چلے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >