کیا موٹرز نے تمام”سپورٹیج ” گاڑیاں واپس کیوں بلوا لیں؟

 کیا موٹرز نے تمام"سپورٹیج " گاڑیاں واپس  کیوں بلوا لیں؟

کیا سپورٹیج میں آتشزدگی کے چند ایک واقعات کے بعد کمپنی نے تمام سپورٹیج گاڑیاں واپس بلوالی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیونڈائی نشاط موٹرز کی جانب سے ٹکسن گاڑیوں کو واپس بلوائے جانے کے بعد اب کیا  لکی موٹرز نے بھی پاکستان بھرسے سپورٹیج کی تمام گاڑیاں واپس بلوالی ہیں۔

کیا لکی موٹرز نے اپنے تمام صارفین کو باقاعدہ طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ کیا سپورٹیج گاڑیوں کو اپنے قریبی ڈیلرشپ پر لے جاکر ان کی انسپیکشن کروائیں، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ڈیلر شپ   خراب ایچ ای سی یو فیوز کٹس کو  تبدیل کردیں گی جن کی وجہ سے گاڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

کیا موٹرز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولت صرف   اہل صارفین کیلئے ہے جس کا مطلب ہے کہ اس میں وہ صارفین شامل نہیں ہوں گے جنہوں نے گاڑیوں کے انجن کےالیکٹرک کمپوننٹس میں کسی بھی قسم کی خودساختہ تبدیلی کررکھی ہوگی، تاہم مزید تفصیلات کیلئے کمپنی نے رابطہ کی تفصیلات فراہم کردی ہیں ۔

 کیا موٹرز نے تمام"سپورٹیج " گاڑیاں واپس  کیوں بلوا لیں؟

لکی موٹرز کے مطابق  یہ انسپیکشن اور  خراب پرزے کی تبدیلی مکمل طور پر مفت ہوگی اور اس کیلئے صارفین سے کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہیوانڈائی نشاط موٹرز نے اپنی ایس یو وی گاڑی "ٹکسن” گاڑیوں میں آتشزدگی کے چند ایک واقعات کے بعد ان گاڑیوں کو واپس بلوا کر ان کی انسپیکشن  کی تھی اور گاڑیوں میں  اے بی ایس موڈیول میں تبدیلی کی تھی جن کی وجہ سے گاڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہورہے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>