غیرملکی کار مینوفیکچرر ‘سکوڈا’ پاکستان میں گاڑیاں لانچ کرنے کا خواہش مند

غیرملکی کار مینوفیکچرر 'سکوڈا' پاکستان میں گاڑیاں لانچ کرنے کا خواہش مند

حال ہی میں پاکستان آنے والی کئی غیر ملکی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی کامیابی کے بعد سکوڈا نے بھی پاکستان میں اپنی گاڑیاں لانچ کرنے اور اس کیلئے یہاں اسمبلنگ پلانٹ لگانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

سکوڈا موٹرز کے ایک وفد نے جمہوریہ چیک میں تعینات پاکستانی سفیر سے ملاقات کی، اس وفد میں سکوڈا کمپنی کے گلوبل ریجن کے سربراہ، سربراہ ایشیا سیلز، سربراہ نیومارکیٹس، چیک پاک بزنس چیمبر کے سربراہ شامل تھے۔ وفد نے پاکستان کی آٹو انڈسٹری کی حالیہ ترقی کو تسلیم کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔

غیرملکی کار مینوفیکچرر 'سکوڈا' پاکستان میں گاڑیاں لانچ کرنے کا خواہش مند

سکوڈا دنیا بھر کی مقبول ترین کار ساز کمپنیوں میں شامل ہے جس کے اسمبلنگ پلانٹس دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک میں موجود ہیں۔ اس حوالے سے خبریں دینے والی ایک ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں چھوٹی کاروں کیلئے جو پالیسی لائی گئی ہے اس کے باعث کمپنی اپنی 2 چھوٹی گاڑیاں یہاں لانچ کرے گی جن میں سکوڈا کامک اور سکوڈا فیبیا شامل ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس نئی کمپنی کے آنے سے نہ صرف پرانی گاڑیاں بنانے والی کمپنیز کو مقابلے کیلئے معیارکو بہتر اور قیمتوں کو کم کرنا پڑے گا بلکہ مارکیٹ میں بنے رہنے کے لیے نت نئے ڈیزائن اور ماڈل بھی متعارف کرانے ہوں گے۔

    • ڈاکٹر صاحب سکوڈا اب کچرا برانڈ نہیں رہا۔ وی ڈبلیو والوں جب سے یہ برانڈ اکوائیر کرلیا ہے۔ اس میں انجن آڈی اور وی ڈبلیو والا ہوتا ہے۔ اور وی ڈبلیو کہ یہ کچرا برانڈ بھی سوزوکی ٹویوٹا پاکستان مین اسمبل ہونے والی گاڑیوں سے لاکھ درجے بہتر ہے۔

  • O bhai kis dunya mein rehty hein, Skoda cost/performance mein VW k baraber ha balky some consider it better. Just check out skoda superb which is essentially VW passat under the hood but many consider it better. Also check out Skoda Kodiaq, Skoda Octavia. Skoda has really uped their game. It would definitly be great news for Pakistan.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >