گاڑیوں کی قیمت کم ہونا شروع،ایم جی زیڈ ایس ای وی کی قیمت میں بڑی کمی

ملک بھر میں جہاں مہنگائی کا طوفان ہے،وہیں مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایک خوشی کی خبر سامنے آگئی ہے،وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور صنعت و پیداوار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی،اس دوران بتایا گیا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری بھی ساتھ لائے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے بتایا کہ آٹوانڈسٹری میں 4 لاکھ 15 ہزار گاڑیاں بنانے کا منصوبہ ہے،پچھلےسال ایک لاکھ 64ہزارگاڑیاں بنائی گئیں اور آئندہ سال کم ازکم 3 لاکھ گاڑیوں کی پروڈکشن ہوگی،گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوتی ہیں توڈیمانڈ بڑھتی ہے،

حکومت نےگاڑیوں پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی اورکسٹم ڈیوٹی ختم کردی اور چھوٹی گاڑیوں پرسیلز ٹیکس بھی ختم کردیا گیا ہے،چھوٹی گاڑی کی قیمت تقریباً ایک لاکھ 5 ہزار کم ہوگی اور پہلی بار گاڑی خریدنے والے کو مراعات ملیں گی جبکہ جوشخص گاڑی خریدنا چاہتا ہے،گاڑی اسی کے نام پررجسٹرڈہوگی، مینوفیکچررز گاڑی دینے میں تاخیر کرے گا تو جرمانہ ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آٹوسیکٹر میں 3لاکھ نئی نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے،اس سال 26 لاکھ موٹرسائیکلز تیار کی گئیں،آئندہ سال 30لاکھ موٹرسائیکلیں بنائی جائیں گی، اس اقدام سے 75ہزار ملازمیں نکلیں گی،اون منی کا سلسلہ روکنے کیلئے جرمانہ اور دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں، نئی آٹو پالیسی میں ساری توجہ میک ان پاکستان پر ہی دی جارہی ہے،

وفاقی فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ہم نے 3 سالوں میں پاکستانی معیشت کی سمت درست کی ہے، پچھلےسال چاربڑی فصلوں گندم، چاول، گنا اورمکئی کی ریکارڈفصل ہوئی اور روز مرہ کی چیزوں میں استحکام بھی دیکھنے میں آرہاہے۔

دوسری جانب ایم جی زیڈ ایس ای وی نے بھی پاکستان میں قیمتوں میں بڑی کمی کردی، یعنی نئی آٹو پالیسی 2021-26 کے اثرات آنے شروع ہوگئے ہیں،مورس گیراج پاکستان نے زیڈ ایس ای وی کی قیمت 600،000 تک کردی،ایم جی پاکستان نےاس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس میں بتایا گیا کہ زیڈ ایس ای وی کی قیمت 6.85ملین سے کم کرکے6.28ملین کردی گئی ہے،جبکہ پاکستان میں خریداروں کی اکثریت کیلئے یہ قیمت اب بھی زیادہ ہی ہے۔

ایم جی زیڈ ایس ای وی میں 44.5 کلو واٹ کی بیٹری ہے جو فرنٹ ایکسل کے اوپر لگی ہوئی ہے،جو 140 ہارس پاور اور 350 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے،گاڑی میں متعدد جدید خصوصیات بھی شامل ہیں جس میں ڈسک سینسنگ ہیڈ لائٹس، ملٹی پل ڈرائیوز موڈز، الیکٹرک اسٹیبلٹی پروگرامنگ، خودکار بریک سمیت دیگر شامل ہیں،تمام ای ویز کو متعدد سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

  • ایک دو لاکھ سے کیا فرق پڑے گا قیمتیں جتنی بڑھای گئی ہیں اتنی ہی کم کریں ورنہ بکواس بند کریں اور دھوکا دینا بند کریں
    مثلا سوزوکی آلٹو کی قیمت تین سال پہلے چھ لاکھ تھی اور اب اٹھارہ لاکھ کی ہے اسے دوبارہ چھ لاکھ تک لائیں تو بات بنے گی ایک دو لاکھ کی کمی نہ ہونے کے برابر ہے

  • The 2021 MG ZS EV has been introduced in India with a price tag of Rs 21 lakh (ex-showroom). The updated model is available in two variants, Excite and Exclusive, priced at Rs 21 lakh and Rs 24.18 lakh, respectively.

  • With the price tag of Rs. 68.5 lacs, it is also the cheapest electric car in Pakistan. As per reports, MG Pakistan has imported around 400 CBU units of the car. Same car in India 24 lakh how a difference between


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >