باقی کمپنیوں کے بعد ہونڈا نے بھی کاروں کی قیمتیں کم کر دیں

حکومت کی جانب سے نئی آٹو پالیسی کے اعلان کے بعد متعدد کار ساز کمپنیوں کی جانب سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں نئی آٹو پالیسی 26-2021 کی روشنی میں کمی کر دی تھی تاہم ہونڈا نے اس ممکنہ کمی سے آج پردہ اٹھایا ہے اور اپنے صارفین کو بتایا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 5 ہزار سے ایک لاکھ 35 ہزار روپے تک کمی کر رہے ہیں۔

ہونڈا کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اب بی آر وی آئی وی ٹیک ایس کی قیمت 34 لاکھ 79 ہزار سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے کم کر کے 33لاکھ 74 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

سوک 1.8 آئی وی ٹیک کی قیمت 37 لاکھ 29 ہزار روپے سے ایک لاکھ 15 ہزار روپے کم کر کے 36 لاکھ 14 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

سوک 1.8 آئی وی ٹیک اوریل کی قیمت 39 لاکھ 79 ہزار سے ایک لاکھ 15 ہزار کی کمی کے ساتھ 38 لاکھ 64ہزار300 میں ملے گی جبکہ سوک آر ایس ٹربو 46 لاکھ 99 ہزار سے ایک لاکھ 35 ہزار روپے کمی کے ساتھ 45 لاکھ 64ہزار کی ہو گئی ہے۔

نئی ہونڈا سٹی کی قیمت کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا تاہم امید ہے کہ اس نئی آٹو پالیسی سے اس کی قیمت بھی کچھ کم ہو جائے گی۔ گو کہ قیمتوں میں یہ کمی بہت زیادہ تو نہیں مگر کمپنی کو امید ہے کہ اس سے انہیں نئے آرڈرز ملنے میں کافی مدد ملے گی۔

نئی آٹو پالیسی ہائبرڈ اور ماحول دوست گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے لیے بہت ہی فائدہ مند ہے اس لیے خیال کیا جا رہا ہے کیونکہ ہونڈا پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیاں لانے والی کمپنی ہے اس لیے یہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی اور ویزل، ایچ آر وی، سی آر وی اور انسائٹ جیسے ماڈلز کی قیمتوں میں مزید کمی کر کے خریداروں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >