پاکستان میں لانچ ہونے والی الیکٹرک بائیک کی قیمت کیا ہے؟

 پاکستان میں لانچ ہونے والی الیکٹرک بائیک کی قیمت کیا ہے؟

پاکستان میں ای بائیک لانے والی کمپنی جولٹا الیکٹرک ہے جس کا کہنا ہے کہ ان کی بنائی ہوئی ای بائیک پٹرول سے چلنے والی کسی 70 سی سی موٹرسائیکل کے مقابلے فیول کی مد میں عام آدمی کو 4 ہزار روپے تک کی بچت دے سکتی ہے۔

پٹرول سے چلنے والی برانڈڈ کمپنی کی موٹرسائیکل جیسے ہونڈا کی سی ڈی 70 کو لیا جائے تو یہ 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے جبکہ ای بائیک 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ جولٹا کی ای بائیکس کے مختلف ماڈلز جے ای 70، جے ای 70 ایل، جے ای 70 ڈی، جے ای 100 ایل، جے ای 125 ایل، جے ای اسکوٹی اور جے ای اسپورٹس بائیک صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

ان ماڈلز کی رفتار بھی مختلف ہوگی جو 10 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی اور فل چارج بیٹری پر 60 سے 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکیں گے۔ فی الحال کمپنی کی ایک ای بائیک جے ای 70 کو متعارف کرایا گیا ہے جو ماحول دوست، ایندھن فری، اسموک فری، بے آواز اور آلودگی نہ پھیلانے والی ہے۔

اس کی دیگر خوبیوں پر نظر ڈالیں تو جے ای 70 مکمل چارج بیٹری پر 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکے گی۔ ہموار سڑک پر اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ غیرہموار روڈ پر 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ اس میں 20 اے ایچ کی پاور بیٹری ہوگی جبکہ موٹر پاور ایک ہزار واٹ ہے۔

اس ای بائیک میں 3 ڈرائی بیٹریاں استعمال کی گئی ہیں جن کی 3 ماہ کی وارنٹی ہوگی اور اوسطاً 2 سال تک چلیں گی۔ موجودہ قیمت کے مطابق یہ بیٹریاں 20 ہزار روپے میں تبدیل کرائی جاسکیں گی۔ موٹرسائیکل کی بیٹری رات بھر میں چارج ہوسکے گی اور اس دوران بجلی کا ڈیڑھ یونٹ خرچ ہوگا۔

اس کی قیمت کی بات کی جائے تو جولٹا کمپنی کے سی ای او عثمان شیخ نے نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موٹر سائیکلیں جو بالکل 70 سی سی بائیکس جیسی دکھتی ہیں، اس کی قیمت 82 ہزار 500 روپے ہے۔ کمپنی خواتین کیلئے ای اسکوٹی بھی فروخت کررہی ہے جس کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار روپے ہے۔

  • اگر اس قیمت عام چائینہ موٹر سائیکل سے کم ہوتی تو شائد یہ مارکیٹ میں چل جاتی لیکن اتنی زیادہ قیمت اور مائلج بھی کم ہیں اس کا فائیدہ کوئی نہیں صرف پیسوں کا نقصان ہے۔اور زلالت اس کے علاوہ۔۔ کہ جب چارجنگ ختم تو گیم ختم دھکہ لگاو اور وزن گھٹاو۔۔۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >