انتظار کی گھڑیاں ختم، ہنڈا سٹی کا نیا ماڈل سامنے آنے کیلئے تیار

انتظار کی گھڑیاں ختم، ہنڈا سٹی کا نیا ماڈل کل متعارف کروایا جائے گا

انتظار کی گھڑیاں بالآخر ختم ہونے کو آئی ہیں ہنڈا موٹرز نے سٹی 2021 کا نیا ماڈل سامنے لانے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہنڈا سٹی کی چھٹی جنریشن دیکھنے کو ملنے والی ہے، صارفین اس گاڑی کے مارکیٹ میں آنے کا شدت سے انتظارکررہے ہیں جس کا اندازہ اس کی ایڈوانس بکنگ سے لگایا جاسکتا ہے، اب تک 12 ہزار یونٹ ایڈوانس بک کروائے جاچکے ہیں اور یہ بکنگ گاڑی کو بغیر دیکھے ہی کروائی گئی ہے جس سے اس گاڑی کو حاصل کرنے والے افراد کے انتظار کی شدت کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔

پاک وہیلز کے مطابق ہنڈا موٹرز نے ابھی تک اس گاڑی کی خصوصیات اور فیچرز سے متعلق تفصیلات سے بھی پردہ نہیں ہٹایا ہے اور نہ ہی اس کی قیمت سے متعلق کوئی تفصیلات شیئر کی ہیں،تاہم یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہنڈا سٹی 2021 کی متوقع قیمت25 لاکھ25 ہزار روپے ہوگی ، اس میں 12 سو سی سی انجن لگایا گیا ہوگااور مینوئل سسپنشن ہوگا، آٹو میٹک ویرئنٹ کی قیمت 27لاکھ 25 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔

ہنڈا سٹی 2021 مجموعی طور پر پانچ مختلف ویرئنٹس میں دستیاب ہوگی جس میں 1200 سی سی مینوئل،1200 سی سی سی وی ٹی، 1500 سی سی سی وی ٹی، ایسپائر 1500 سی سی ایم ٹی اور ایسپائر 1500 سی سی سی وی ٹی شامل ہوں گے۔

یہ تمام تفصیلات امکانات اور آٹو ماہرین کے تجزیات پر مبنی ہے حتمی معلومات اس ماڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد سامنے آسکیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >