ہنڈا سٹی کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا گیا، دیکھئے تصاویر ،جانئے خصوصیات اور قیمت

ہنڈا موٹرز نے اپنی سٹی 2021 ماڈل کی رونمائی کردی ہے، گاڑی کی خصوصیات اور قیمت سے متعلق تفصیلا ت بھی سامنے آگئی ہیں۔

آٹو سیکٹر کی مشہور ویب سائٹ پاک وہیلز کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق  ہنڈا سٹی  کا نیا ماڈل پانچ مختلف ویرئنٹس میں دستیاب ہوگا، جس میں1200 سی سی مینوئل،  1200  سی سی  ایس سی وی ٹی، 1500 سی سی ایس سی وی ٹی، 1500 سی سی اے ایس مینوئل، 1500 سی سی ایسپائر ایس سی وی ٹی شامل ہیں۔

اگر اس ماڈل کے انجن سے متعلق بات کی جائے تو  تمام ویرئنٹس میں  آئی وی ٹیک 4 سلنڈرز 16 والو انجن  پیش کیا گیا ہے، پہلے  2 ویرئنٹس میں 1199 سی سی انجن 88 ہارس پاور اور 110 این ایم ٹارک استعمال کیا گیا ہے، بقیہ تینوں ویرئنٹس میں1497 سی سی ہارس پاورانجن شامل ہے جو118 ہارس پاور اور 145 این ایم ٹارک جنریٹ کرے گا۔

اگر گاڑی کی باہر کی شیپ و شکل کی بات کی جائے تو  اس ماڈل کے تمام ویرئنٹس  ڈوئل بریل ہیلوجین ہیڈلائٹس کے ساتھ  دستیاب ہوں گے، گاڑی کے پیچھے ایڈوانسڈریپ آراؤنڈ بلب لائٹس دی گئی ہیں، پہلے تین بیسک ویرئنٹس میں فوگ لائٹس  آپشنل ہوں گے جبکہ بقیہ 2 ویرئنٹس میں شامل ہوں گے،  1500 سی سی مینوئل اور سی وی ٹی ویرئنٹ میں 15 انچ کے الائے رم دیئے گئے ہیں جبکہ بقیہ تینوں ویرئنٹس میں  15 انچ سٹیل وہیل دستیاب ہوں گے۔

پہلے تین ویرئنٹس میں کی لیس انٹری اورٹرنک اوپنر دیا گیا ہے، تاہم بقیہ 2 ویرئنٹس میں سمارٹ کی انٹری دی گئی ہے۔

گاڑی کے پہلے تینوں ویرئنٹس میں پش سٹارٹ انٹری ،  آٹو ایئر کنڈیشن،  ریئر اے سی وینٹس،کی سہولت نہیں دی گئی تاہم بقیہ 2 ویرئنٹس میں  پش سٹارٹ  اور دیگر آپشنز دیئے گئے ہیں، تما ویرئنٹس میں  ڈرائیور سیٹ ایڈجسٹمنٹ، آئی وری انٹریئر کلر  دیا گیا ہے۔

گاڑی کے تمام ویرئنٹس میں  اے بی ایس اور  ای بی ڈی ڈوئل ایئر بیگ، آٹو ڈور لاک اور سپیڈ سیفٹی کے فیچرز بھی شامل ہیں، 1200سی سی مینوئل کے علاوہ تمام ویرئنٹس میں  کروز کنٹرول شامل ہے۔

اگر گاڑی کی قیمت کی بات کی جائے تو  1200 سی سی مینوئل 25 لاکھ99 ہزارروپے، 1200 سی سی  سی وی ٹی 27 لاکھ99 ہزار میں،1500 سی سی سی وی ٹی28 لاکھ 99 ہزار، سٹی ایسپائر1500 سی سی ایم ٹی 30 لاکھ 19 ہزار جبکہ سٹی ایسپائر 1500 سی وی ٹی 31 لاکھ 74 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >