ایم جی موٹرز مبینہ فراڈ،صارفین کا دفتر پر دھاوا،انتظامیہ آفس بند کر کے فرار
پاکستان میں نئی آنے والی آٹو کمپنی ایم جی موٹرز کے اسلام آباد آفس پر صارفین نے دھاوا بول دیا ہے، صارفین کے مطابق کمپنی صارفین سے لاکھوں روپے ایڈوانس رقم وصول کرنے کے باوجود بھی گاڑیاں دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔
ایم جی موٹرز کی جانب سے گاڑیاں بک کروانے والے صارفین کو ڈیلیوری کیلئے بار بار نئی تاریخ ملنے سے تنگ آکر صارفین نے ایم جی موٹرز کے اسلام آباد آفس پر دھاوا بول دیا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے ، مشتعل مظاہرین اور ایم جی موٹرز کے عملے میں شدید تکرار کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی تھی۔
بعد ازاں ایم جی موٹرز کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں ایم جی موٹرز کے دفتر کو کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر ڈس انفیکشن کیلئے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے، ایم جی موٹرز یہیں ہے اور تمام گاڑیوں کی ڈیلیوریز کا عمل بھی جاری رہے گا۔
For all our concerned fans and customers in Islamabad. Rest assured, MG is here to stay and all deliveries are in process. For any queries or guidance call us at 042-111-111-664 pic.twitter.com/GYatt56xED
— MG Motor Pakistan (@MGPakistan) August 4, 2021
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ قاسم احمد کا کہنا تھا کہ جنوری میں مجھ سمیت 70 سے 80صارفین نے یہ گاڑی بک کروائی تھی، اور ہم سب نے 20 لاکھ روپے فی کس کی ایڈوانس رقم بھی جمع کروائی، صرف جنوری کے مہینے میں اسلام آباد سے 1ہزار سے زائد گاڑیاں بک کروائی گئی، ایڈوانس کی کل رقم کا حساب لگائیں تو یہ 2 سو کروڑ روپے بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کی رو سے ہمیں جون میں گاڑی کی ڈیلیوری ملنی تھی، اس تاریخ کو پہلے جولائی تک کھینچا گیا اور پھر اب کہا جارہا ہے کہ 16 اگست کو آپ کو بتایا جائے گاکہ ستمبر یا اکتوبر میں آپ کو گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔
ایم جی موٹرز کا نئی گاڑیوں کے نام پر بڑا فراڈ
40 لاکھ ایڈوانس لے کر بھی گاڑی دینے سے انکار
شہری ایم جی موٹرز کے خلاف پھٹ پڑے
اسلام آباد کے شہریوں کی تھانے میں درخواست
قاسم امجد ایڈوکیٹ کے بڑے انکشافات #BOLNews #AbPataChala #MGMotors @ghaziusama @AsadKharal @BabarDogar72 pic.twitter.com/m6NZksV1v6— BOLNetwork (@BOLNETWORK) August 3, 2021
انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ فراڈ کا کیس ہے جس میں ہماری گاڑیوں کو ایم جی موٹرز شورومز کو بیچ رہی ہے ، میں نے اس حوالے سے عدالتی چارہ جوئی شروع کردی ہے ، میری درخواست کو رجسٹر میں دائر تک نہیں کیا گیا ، میرے سمیت اب تک 10 سے زائد صارفین نے اس حوالے سے شکایات درج کروائی ہیں تاہم کسی کی درخواست پر کارروائی نہیں کی گئی۔
FIA should investigate fraud scam of MG moters