آٹو سیکٹر میں جولائی 2021 کے مہینے میں گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت،سوزوکی بھی آگے؟

پاکستان آٹؤموٹو مینوفیکچرر ایسوسی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2021 میں نہ صرف سوزوکی پاکستان بلکہ دیگر کار مینوفیکچرر نے بھی ریکارڈ تعداد میں گاڑیاں بیچی ہیں۔

پاما کے مطابق سوزوکی موٹرز پاکستان، ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی، ہونڈا اٹلس کار لمیٹڈ اور ہونڈائی نشاط موٹرز نے جولائی 2021 کے مہینے میں پاکستان میں 24 ہزار 918 گاڑیاں فروخت کی ہیں۔ یہ تعداد کسی بھی مہینے کے مقابلے 81 فیصد زیادہ ہے اور کسی بھی مالی سال کے ایک مہینے کے مقابلے میں 114 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا نے گزشتہ ماہ کے دوران 6 ہزار715 گاڑیاں فروخت کیں جو کہ ایک مہینے میں کی جانے والی فروخت کی شرح سے 48 فیصد اور مالی سال کے ایک مہینے کے مقابلے 66فیصد زیادہ ہے۔ سوزوکی پاکستان موٹرز نے جولائی میں 15 ہزار 181 گاڑیاں فروخت کیں جو کہ ایک مہینے میں کی جانے والی فروخت کی شرح سے 159 فیصد اور مالی سال کے ایک مہینے کے مقابلے 204 فیصد زیادہ ہے۔

ہونڈا اٹلس نے اس ایک ماہ کے دوران 2304 گاڑیاں فروخت کیں جس سے اس کی سیل میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کا تناسب کسی ایک مہینے کے مقابلے 30 فیصد کم اور سالانہ 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہونڈائی نشاط نے اس ماہ کے دوران 627 گاڑیاں فروخت کیں جس سے اس کی فروخت کی شرح میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ان کمپنیوں کے علاوہ کیا لکی موٹرز، ماسٹر چانگان موٹرز، ریگل موٹرز اور الحاج پروٹون نے بھی ملک میں گاڑیاں فروخت کی ہیں مگر چونکہ یہ کمپنیز پاما کی ارکان نہیں ہیں اس لیے ان کے حوالے سے اعداد وشمارسامنے نہیں آ سکے۔

جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سوزوکی کی گاڑیوں میں کلٹس کی جون 2021 میں فروخت کی تعداد 2720 جبکہ جولائی میں اس کے 4ہزار 213 یونٹس فروخت ہوئے اس طرح کی اس کی فروخت کی شرح میں 86 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آلٹو کی جون 2021 میں فروخت کی تعداد 1216 جبکہ جولائی میں اس کے 6ہزار 110 یونٹس فروخت ہوئے اس طرح کی اس کی فروخت کی شرح میں 402 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ویگن آر کی جون 2021 میں فروخت کی تعداد 854 جبکہ جولائی میں اس کے 2ہزار 131 یونٹس فروخت ہوئے اس طرح کی اس کی فروخت کی شرح میں 150 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بولان کی جون 2021 میں فروخت کی تعداد 187 جبکہ جولائی میں اس کے 950 یونٹس فروخت ہوئے اس طرح کی اس کی فروخت کی شرح میں 408 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سوئفٹ کی جون 2021 میں فروخت کی تعداد 208 جبکہ جولائی میں اس کے 225 یونٹس فروخت ہوئے اس طرح کی اس کی فروخت کی شرح میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انڈس موٹرز کمپنی کی بات کی جائے تو ٹویوٹا کرولا کی جون 2021 میں فروخت کی تعداد 1862 جبکہ جولائی میں اس کے 2320 یونٹس فروخت ہوئے اس طرح کی اس کی فروخت کی شرح میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یارس کی جون 2021 میں فروخت کی تعداد 1876جبکہ جولائی میں اس کے 2700 یونٹس فروخت ہوئے اس طرح کی اس کی فروخت کی شرح میں 44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فورچونر کی جون 2021 میں فروخت کی تعداد 412 جبکہ جولائی میں اس کے 418 یونٹس فروخت ہوئے اس طرح کی اس کی فروخت کی شرح میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہائی لکس کی جون 2021 میں فروخت کی تعداد 385 جبکہ جولائی میں اس کے 1277 یونٹس فروخت ہوئے اس طرح کی اس کی فروخت کی شرح میں 232 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہونڈا اٹلس کی جانب سے مارکیٹ میں موجود سٹی اور سوک کی جون 2021 میں فروخت کی تعداد 2826 جبکہ جولائی میں ان کے 1700یونٹس فروخت ہوئے اس طرح کی اس کی فروخت کی شرح میں 40 فیصد کمی دیکھی گئی۔

بی آر وی کی جون 2021 میں فروخت کی تعداد 479جبکہ جولائی میں اس کے 607 یونٹس فروخت ہوئے اس طرح کی اس کی فروخت کی شرح میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہونڈائی نشاط موٹرز کی ٹسکان کی جون 2021 میں فروخت کی تعداد 231 جبکہ جولائی میں اس کے 175 یونٹس فروخت ہوئے اس طرح کی اس کی فروخت کی شرح میں 24 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔ اسی کمپنی کی ایلانٹرا کی جون 2021 میں فروخت کی تعداد 270 جبکہ جولائی میں اس کے 157 یونٹس فروخت ہوئے اس طرح کی اس کی فروخت کی شرح میں42 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>