اٹلس ہنڈا نے سی ڈی 70 کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا ،کیا کیا تبدیلیاں کی گئیں ؟

موٹرسائیکل بنانے والی مشہور فیکٹری آٹلس ہنڈا نے سی ڈی 70 موٹر سائیکل کا نیا ماڈل 2022 متعارف کروادیا ہے۔

مشہور آٹو انفو ویب سائٹ پاک وہیلز نے اس حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اٹلس ہنڈا نے سی ڈی 70 کے 2022 ماڈل میں 101 تبدیلیوں کا دعویٰ کیا ہے۔

پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہنڈا کا کہنا ہے کہ اس سال نئے ماڈل میں صرف اسٹیکرز کو ہی تبدیل نہیں کیا گیا بلکہ موٹر سائیکل کی پرفارمنس کو مزید بہتر اور اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئے ماڈل میں کی جانے والی تبدیلیاں انجن، فریم، نشست اور اسٹیکرز میں کی گئی ہیں، مجموعی طور پر انجن میں کی جانے والی تبدیلیوں کی تعداد 43 جبکہ فریم میں 58 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

نئے ماڈل کی سی ڈی 70 میں ہائر کمپریشن ریشو شامل کیا گیا ہے جو انجن کے درجہ حرارت کو معتدل رکھنے میں کردار ادا کرے گا اسی طرح لو فریکشن پسٹن رنگز کو پہلی بار کروم نائیٹرائیڈ سے تیار کیا گیا ہے جس سے انجن کی پرفارمنس مزید بہتر ہوسکے گی۔

دیگر تبدیلیوں میں نئی کلچ اسمبلی کا اضافہ شامل ہے جس سے کلچ فریکشن بہتر ہوسکے گا۔

پہلی نظر میں ہنڈا سی ڈی 70 کا یہ ماڈل گزشتہ ماڈلز سے زیادہ مختلف نظر نہیں آتا، ہنڈا کا دعویٰ ہے کہ نئے ماڈل میں ماحول دوست سیٹ انسٹال کی گئی ہے جبکہ پرکشش سٹیکرز کی مدد سے موٹر سائیکر کو جاذب نظر بنانے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔

نئے ماڈل کی سی ڈی 70 موٹر سائیکل 86ہزار 900 روپے میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی اس میں 4 اسٹروک ایچ او سی ایئر کولڈ انجن اور 4 اسپیڈ ٹرانسمشن موڈز شامل ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >