حکومت کیChanganموٹرز سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کی درخواست

حکومت کیChanganموٹرز سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کی درخواست

حکومت نے ماسٹر چنگان موٹرز سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کی درخواست کی ہے، کمپنی نے حال ہی میں اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں 120،000 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ماسٹر چنگان موٹرز نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حکومت نے ماسٹر چنگان موٹرز سے کہا ہے کہ وہ قیمتوں میں اضافہ کو روکیں۔ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمپنی کی سب سے اول درجے کی گاڑی ایلسون لیومئیر کی قیمت 2،709،000 روپے تک پہنچ گئی۔

دریں اثنا ایلسون 1.5L کی قیمت میں بھی 120،000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد پرانی قیمت 2،399،000 روپے کے مقابلے میں 2،519،000 روپے تک پہنچ گئی۔ ایلسون ، 1.3L (Manual) کی نئی قیمت 2،269،000 روپے ہوگئی جبکہ پرانے قیمت 2،149،000 روپے تھی۔

قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چنگان کمپنی نے کہا کہ کنٹینر فریٹ کی قیمت 800 ڈالر سے بڑھ کر 4،000 ڈالر ہو گئی ہے۔ "ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ کنٹینر فریٹ لاگت کو کم کرکے ہماری مدد کریں تاکہ ہم قیمتوں میں اضافے سے بچ سکیں۔”

حکومت کیChanganموٹرز سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کی درخواست

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کو عارضی طور پر معطل کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، پہلے سے بک شدہ گاڑیاں پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے میں چنگان موٹرز کی جانب سے تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں 120،000 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>