ہنڈا سٹی 2022 کا معیار ناقص؟ صارفین شدید مایوس

اٹلس ہنڈا موٹرز کی جانب سے کچھ روز پہلے متعارف کروائی گئی ہنڈا سٹی 2022 کے ناقص معیار نے صارفین کو شدید مایوس کردیا ہے۔

آٹوانڈسٹری کی مشہور ویب سائٹ پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق ہنڈا سٹی 2022 کی رونمائی سے قبل ہی اس گاڑی کے 22ہزار یونٹس کی پیشگی بکنگ کی گئی تھی جن کی ڈیلوری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تاہم جیسے جیسے صارفین کو یہ گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں ویسے ویسے اس کے حوالے سے فیڈ بیک بھی سامنے آرہا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے گاڑی کے ناقص معیار کی شکایات بھی دیکھنے کو ملی ہیں۔

پاک وہیلز کے مطابق سوشل میڈیا پر ہنڈا سٹی صارفین کی جانب سے جو شکایات سامنے آئیں ان میں گاڑی کی بیک سائیڈ پر باڈی اور ریئر لائٹس میں پایا جانے والا فاصلہ ہے، صارفین کی جانب سے اس کے علاوہ گاڑی کے خراب پینٹ پر بھی تحفظات سامنے آئے اور گاڑی کے مسائل کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں۔

Posted by Subhan Sheikh on Sunday, August 29, 2021

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت متعدد نئی کمپنیوں کی گاڑیاں مارکیٹ میں پیش کی جارہی ہیں ان گاڑیوں سے متعلق صارفین کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں تاہم اٹلس ہنڈا پاکستانی مارکیٹ میں گزشتہ 30 برس سے موجود ہے اس کی جانب سے ناقص معیار کی گاڑیاں پیش کیے جانے پر صارفین کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

اس سے قبل چینگن آلسون کے چند صارفین نے اس کے خراب پینٹ کی شکایات کی تھیں مگرایک نئی کمپنی ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ اتنی اہمیت اختیار نہ کرسکا، رپورٹس میں یہ خبریں بھی موصول ہوئیں کہ چینگن نے ایک صارف کو خراب پینٹ کی شکایت کے بعد نئی گاڑی بھی فراہم کی تھی۔

پاک وہیلز کی جانب سے اس معاملے پر اٹلس ہنڈا سے رابطہ کیا گیا جس پر انہیں کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

  • ہنڈا ، ٹویوٹا اور سوزوکی کسی بات کسی شکایت کا جواب دینا بھی پسند نہیں کریں گے کیونکی ان کی نفسیاتی برتری ہے ہماری جاہل عوام کے دماغوں پر
    گاڑیاں کمپنی کی جانب سے جس ریٹ پر دی جاتی ہیں وہ ریٹ چھپا دیا جاتا ہے لوکل شورومز حرامیوں کی اولاد قیمت کم نہیں ہونے دیتے

  • I wanted to buy this bike.bychance I drove my friend’s bike.i also felt this bike is not better then before ,s bikes.it dislike it’s material ,back light bracket slender and it’s chain etc.then I bought 20 model used9438 km.its so better


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >