ٹیوٹا موٹرز اب پاکستان میں پہلی بار ہائبرڈ کارز مقامی سطح پر تیار کرے گی

ٹیوٹا انڈس موٹرز نے پاکستان میں پہلی بار ہائبرڈ یا الیکٹرک کاریں تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر ہوم ورک بھی شروع کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیوٹا موٹرز پاکستان میں روایتی کاریں تیار کرتی ہے اوربین الاقومی مارکیٹ میں موجود اپنے چند ماڈلز پاکستان میں درآمد کرکے فروخت کرتی ہے۔

پاکستان میں اس سے قبل کوئی بھی کمپنی ہائبرڈ یا الیکٹرک گاڑی مقامی سطح پر تیار نہیں کرتی ہے، تاہم پاکستانی صارفین ٹیوٹا کی سیڈان پریئس اور ہیچ بیک ایکوا جیسی ہائبرڈ گاڑیاں امپورٹ کرکے استعمال کرتے ہیں۔

گزشتہ روز ٹیوٹا موٹرز کے اعلی سطحی وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کیلئے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کمپنی نےپاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ بھی اس منصوبے کی تفصیلات کا تبادلہ کیا ہے جس کے مطابق ہائبرڈ الیکٹر ک وہیکلز کی مقامی سطح پر پیداوار کیلئے آئندہ تین سالوں میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

کمپنی کی شیئر کردہ تفصیلات کے مطابق یہ سرمایہ کاری کراچی کے پورٹ قاسم پر واقع ٹیوٹا کے پلانٹ کی اپ گریڈیشن، توسیع اور اس میں ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز کی پیداوار کیلئے جدت لانے پر کی جائے گی۔

یادرہے کہ ٹیوٹا موٹرز نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی پیداورا کیلئے 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، جس پر وزیراعظم عمران خان نےاسے روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق قابل ذکر اقدام قراردیا اور کمپنی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >