اسلام آباد ایئرپورٹ کے وی وی آئی پی لاؤنج میں سانپ نکلنے پر بھگدڑ مچ گئی

اسلام آباد ایئرپورٹ کے وی وی آئی پی لاؤنج میں سانپ نکلنے پر بھگدڑ مچ گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے وی وی آئی پی لاؤنج میں سانپ کے نکلنے پر بھگدڑ مچ گئی۔ مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ کے وی وی آئی پی لاؤنج میں سانپ نظر آیا تو ہال میں موجود مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ ایئرپورٹ عملہ بھی جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑا ہوا۔

ایئر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے عملے کو یہ کہہ کر طلب کیا گیا کہ لاؤنج میں ایک میٹر لمبا سانپ موجود ہے جس کے بعد ریسکیو اور سول ایوی ایشن کے اہلکاروں نے مل کر لاٹھیوں کی مدد سے سانپ کو کچل دیا۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق سانپ نے کسی مسافر یا ایئرپورٹ کے عملے کو نقصان نہیں پہنچایا تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہے البتہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ سانپ باہر سے وی وی آئی پی لاؤنج تک کیسے پہنچا؟

  • Mulk bhur k un Wapda employees ka kya jinko billions of rupees k hur month free bijli units mil re han aur wo illegally agy sale kr k paisa apni jaboon mai dal rehe Han, YE HAi ASLI Chunna jo mulk ko lag ra hai,, KOI HAI DEKHNY WALA

  • دارالخلافہ میں سانپ ہوتے ہی ہیں۔ سر کچلنے سے اندازہ ہو رہا ہے کہ سانپ زیادہ عرصہ آزادی سے نہیں گھوم پھر سکیں گے۔۔۔۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >