پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ توڑ تیزی۔۔ انڈیکس 16 ماہ کی بلندترین سطح پر

PSX
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں سال کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث 42 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی۔ 100 انڈیکس میں اخافئ کے باعث شئیرز کی مالیت 150 ارب روپے سے زائد بڑھ گئی جبکہ انڈیکس 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تیزی کے باعث 100 انڈیکس 1080 پوائنٹس بڑھ گئے، تیزی کے باعث مزید 10 حدیں بحال ہو گئیں۔

دو روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1744 پوانئٹس کی تیزی دیکھی گئی جبکہ انہی کاروباری روز کے دوران اڑھائی کھرب روپے کا فائدہ ہوا۔

واضح رہے کہ کل سٹاک مارکیٹ میں 664.92 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا ، انڈیکس 41400 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، شئیرز کی مالیت میں 90 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پورے کاروباری روز کاروبار کے دوران 2.54 فیصد بہتری دیکھی گئی جبکہ 28 کروڑ 28 لاکھ 56 ہزار 620 شیئرز کا کاروبار ہوا،

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی سب سے بڑی وجہ تینوں سروسز چیفس کے معاملے کا خوش اسلوبی سے نمٹا جانا،نیب آرڈیننس آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت رپورٹ ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >