پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1165 پوائنٹس کا اضافہ

Stock Exchange
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی۔ 100 انڈیکس میں 1165.51 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔۔ تیزی کے باعث 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی۔ حصص کی مالیت میں 170 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، تیزی کی سب سے بڑی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان عالمی کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں ہیں اور دوسری وجہ آرمی ترمیمی ایکٹ کی منظوری ہے۔

تیزی کے باعث 100 انڈیکس میں 12 حدیں بحال بحال ہوگئیں۔۔ کاروبار کے اختتام پر یہ 100 انڈیکس 1165.51 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 42523.07 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.74 فیصد بہتری دیکھی گئی جبکہ 24 کروڑ 94 لاکھ 92 ہزار 720 شیئرز کا لین دین ہوا اور شئیرز کی مالیت میں 170 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>