اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ۔۔ ترسیلات زر 6سال کی بلند ترین سطح پر

Home remittances
اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ،، ترسیلات زر 6سال کی بلند ترین سطح پر

تفصیلات کے مطابق 2019 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ 22 ہزار ملین ڈالر ریمیٹنس کی صورت میں پاکستان بھیجے۔

معاون خصوصی برائے سمندر پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل زلفی بخاری نے کہا کہ یہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اپنے وطن کی ایماندار قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی معیشت میں شراکت سے کبھی مایوس نہیں کرتے۔

دوسری طرف اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے

ای بینکنگ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ حالیہ معاشی پالیسز گزشتہ معاشی اشاریوں کو بہتر کرنے کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کا نتیجہ ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ بیس کرنے سے جاری کھاتوں کے خساروں میں کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کےذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>